جموں-کشمیر میں سیکورٹی کو لے کر MHA کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، اسپیشل سکریٹری سندری نندا کریں گی شرکت
جموں-کشمیر میں سیکورٹی کو لے کر MHA کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، اسپیشل سکریٹری سندری نندا کریں گی شرکت۔ تصویر : اے این آئی ۔
G20 کی صدارت سے قبل جموں و کشمیر میں سیکورٹی پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہو رہی ہے۔ہندوستان نے جی 20 کے اجلاس کے لیے سری نگر کا نام تجویز کیا تو پاکستان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
جموں کشمیر میں سلامتی صورتحال کو لے کر وزارت داخلہ اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کرنے جارہی ہے۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے MHA کی اسپیشل سکریٹری سندری نندا جموں پہنچی ہیں۔ بی ایس ایف کے اعلیٰ سطحکے عہدیدار بھی اس میٹنگ میں ایم ایچ اے اسپیشل سکریٹری کے ساتھ شامل ہوں گے۔ یہ میٹنگ جموں کشمیر میں داخلی سلامتی صورتحال کو لے کر کی جارہی ہے۔ جموں کشمیر پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اسپیشل ڈی جی بی ایس ایف ویسٹ کمان پی ویر اما شاستری بھی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔
G20 (جی-20 سمٹ 2023) کی صدارت سے قبل جموں و کشمیر میں سیکورٹی پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہو رہی ہے۔ جی 20 کی صدارت کے دوران ملک بھر میں پروگرام ہوں گے۔ اس سلسلے میں شمال مشرقی سمیت کئی ریاستوں میں الگ الگ میٹنگیں ہو رہی ہیں۔ ایسے میں پاکستان کا اعتراض اٹھانا لازمی ہے۔ ہندوستان نے جی 20 کے اجلاس کے لیے سری نگر (سرینگر میں جی ٹوئنٹی میٹنگ) کا نام تجویز کیا تو پاکستان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:
اس سے قبل، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی میں یونین اسٹیٹ جموں کشمیر کی سلامتی کی صورتحال پر جائزہ میٹنگ لی تھی۔ وزیر داخلہ نے سیکورٹی گرڈ کے کام اور سیکورٹی سے متعلق تمام پہلووں کا تفصیلی بیورہ حاصل کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت ہند کی دہشت گردی مخالف زیرو ٹولیرن پالیسی کے تئیں مضبوط عہد کا اعادہ کیا۔
وزیرداخلہ امیت شاہ نے ایریا ڈومینیشن پلان، زیرو ٹیرر پلان، قانون صورتحال، یو اے پی اے سے متعلق معاملات اور دیگر سیکورٹی سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔