உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کشمیر میں کھلاڑیوں کو نئے میدانوں کی تلاش، ووشو اور واٹر اسپورٹس میں حاصل کئے کئی میڈل

    J&K News: کشمیر میں کھلاڑیوں کو نئے میدانوں کی تلاش، ووشو اور واٹر اسپورٹس میں حاصل کئے کئی میڈل

    J&K News: کشمیر میں کھلاڑیوں کو نئے میدانوں کی تلاش، ووشو اور واٹر اسپورٹس میں حاصل کئے کئی میڈل

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے مشہور کرکٹ کھلاڑی پرویز رسول کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں نئی اسپورٹس پالیسی کی وجہ سے کھیل سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    سرینگر: جموں و کشمیر کے مشہور کرکٹ کھلاڑی پرویز رسول کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں نئی اسپورٹس پالیسی کی وجہ سے کھیل سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ سرینگر میں آج جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کے موقع پر پرویز رسول نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں اونچے درجہ پر کھلاڑیوں کو جگہ دینے کی وجہ سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ جموں و کشمیر میں نئی اسپورٹس ہالیسی حال ہی میں مرتب کی گئی ہے۔ سرینگر کے دلکش پولیس گالف کورس میں آج جموں و کشمیر پولیس نے کئی نامور میڈل یافتہ کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: آزاد کے ساتھ سیاستدانوں کے ملاپ کا اپنی پارٹی پر نہیں پڑے گا اثر: رفیع احمد میر


    دلچسپ بات یہ ہے کہ کشمیر میں کرکٹ اور فٹ بال بڑے پیمانے پر کھیلی جا رہی ہے، لیکن پچھلے کچھ سالوں میں ووشو ، واٹر اسپورٹس اور سائیکلنگ جیسے کھیلوں میں کشمیر کے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ واٹر اسپورٹس اور ووشو میں اکثر عالمی مقابلوں میں یہاں کی لڑکیوں نے سونے کے تمغے حاصل کئے۔ حال ہی میں سعدیہ طارق اور مایرا چشتی نے عالمی ووشو مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کئے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: راجوری اور پونچھ سے دراندازی کی پاکستان کیوں کررہا سازش؟ ماہرین نے بتائی یہ وجہ


    ووشو کے نیشنل کوچ کُلدیپ ہنڈو کا کہنا ہے کہ کشمیر کے والدین کھیلوں میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں اور لڑکیوں کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل واٹر اسپورٹس کوچ بلقیس میر کا کہنا ہے کہ لڑکیاں کھیل کے شعبے میں کافی آگے بڑھ رہی ہیں اور یہ والدین کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ واٹر اسپورٹس جیسے کینوینگ اور کیکنگ اولمپک کھیلوں کے لئے کشمیر کے کھلاڑی تیار کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: