உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سرینگر یونیسکو کریٹیو سٹیز نیٹ ورک میں شامل مئیر نے کہا ایک مہینے تک منایا جائے گا جشن

    سرینگر ہندوستان کا چھٹا ایسا شہر ہئے جسکو یونیسکو نے کریٹیو سٹیز نیٹ ورک میں شامل کیا ہئے۔ وزیر اعظم اور لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر  کے مبارکبادی کے پیغامات کے بعد اب سرینگر کے مئیر جُنید متو نے اب ایک مہینے تکجشن منانے کا اعلان کر ڈالا

    • Share this:
    سرینگر: جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کو یونیسکو نے کریٹیو سٹیز نیٹ ورک میں شامل کر دیا ہے ۔ سرینگر کو کرافٹ اور فوک آرٹ کے زمرے میں شامل کیا ہے اور اس طرح سرینگر ہندوستان کے چند ایسے شہروں میں شامل ہوگیا ہے جو پہلے ہی اس فہرست میں جگہ پاسکے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ذریعے اس کامیابی پر مبارکبادی کا پیغام بھیجا ۔ ادھر سرینگر میں آج کئی سرکاری محکموں کے افسران اس خوشی اور کامیابی کا کریڈٹ لینے کی دوڑ میں لگ گئے۔ چیف ایگزیکٹو افسر اکنامک ری کانسٹرکشن جموں کشمیر نے اپنے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس بُلائی تو شہر کر مئیر جُنید عازم متو نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے صحن میں اُنہی افسروں کے ساتھ دوسری پریس کانفرنس کر ڈالی جنہیں پہلی پریس کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا ۔

    بہر حال پیغام یہی دیا جارہا تھا کہ یہ سرینگر شہر کے باسیوں کے لئے اور خاص طور سے دستکاروں اور لوک فن سے وابستہ افراد کے کام کو سراہنے کا موقع ہے ۔ مئیر جُنید عازم متو نے اعلان کر ڈالا کہ اس کامیابی کی خوشی ایک مہینے تک منائی جائے گی اور اس دوران مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن کے دوران یہاں کے دستکاروں اور فن کاروں کی عزت افزائی کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو افسر اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی جموں کشمیر ، ڈاکٹر سید عابد نے اسے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا اور کہا کہ جہلم توی پروجیکٹ کے تحت یونیسکو کو اس مقابلے کے لئے مواد اور معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

    انھوں نے اس پروجیکٹ میں دیگر سرکاری محکموں کے کام کی بھی سراہنا کی۔ انٹیک جموں کشمیر کے صدر محمد سلیم بیگ نے کہا کہ اس نامزدگی سے کشمیر کے ہُنر مندوں دستکاروں کو اس نیٹ ورک میں موجود ڈھائی سو سے زاید شہروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقعہ ملے گا اور ان تک رسائی حاصل ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اب موقعہ ہے کہ انتظامیہ اپنی اسکیموں کے زریعے دستکاروں اور فن کاروں کو فائدہ پہنچائے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: