உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: محرم کا جلوس روکنے کیلئے کئی علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں، جانئے پوری تفصیل

    J&K News: محرم کا جلوس روکنے کیلئے کئی علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں، جانئے پوری تفصیل ۔ فائل فوٹو ۔

    J&K News: محرم کا جلوس روکنے کیلئے کئی علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں، جانئے پوری تفصیل ۔ فائل فوٹو ۔

    Jammu Kashmir, Srinagar, Muharram procession : حکام نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہاں دکانیں اور دیگر تجارتی ادارے بند ہیں جبکہ عوامی گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      سری نگر: سری نگر میں حکام نے محرم کا جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سری نگر شہر کے کئی علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت اور ان کے جمع ہونے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے آٹھویں دن امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

      حکام نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہاں دکانیں اور دیگر تجارتی ادارے بند ہیں جبکہ عوامی گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے محرم کے بعض راستوں پر محرم کا جلوس نہیں نکالنے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  کولگام انکاونٹر میں عام شہری ہلاک، فوجی جوان زخمی، آپریشن ختم


      سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ نے ماضی میں تشدد کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  جموں وکشمیر کے تمام سرکاری محکمے آن لائن خدمات سے منسلک


      انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوس کو پرامن طریقے سے نکالنے کیلئے متبادل راستے پہلے ہی فراہم کر دئے گئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکیورٹی ایجنسیاں قانون کے تحت معاملے کا نوٹس لیں گی ۔

      بتادیں کہ محرم الحرام کی آٹھویں تاریخ کو ان علاقوں سے روایتی جلوس گزرتے تھے، لیکن 1990 میں دہشت گردی کے سر اٹھانے کے بعد ان پر پابندی لگا دی گئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: