உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: منشیات کے کاروبار میں ملوث کسی بھی افردا کو بخشا نہیں جائے گا: ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس

    Youtube Video

    Jammu and Kashmir : کنٹرول لائن کے اس پار منشیات کے کار و بار کو روکنے اور نوجوانو کو اس سے بچانے کے لئے کپوارہ پولیس نے زبردست مہم چلائی ہے، جس کے نتیجے میں رواں سال اب تک اس کاروبار سے منسلک 60 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جس میں کئی ایک خواتین بھی شامل ہیں۔

    • Share this:
    کپوارہ: کنٹرول لائن کے اس پار منشیات کے کار و بار کو روکنے اور نوجوانو کو اس سے بچانے کے لئے کپوارہ پولیس نے زبردست مہم چلائی ہے، جس کے نتیجے میں رواں سال اب تک اس کاروبار سے منسلک 60 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جس میں کئی ایک خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار شدگان میں سے کئی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے اور اس کے علاوہ مختلف جرائم میں مبتلا ہو گئے تھے۔ گرفتار شدگان میں ایک درجن کے قریب منشیات اسمگلروں کو پی ایس اے کے تحت جیلوں میں بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس طرح سے ضلع میں نوجوانوں کو اس لت سی سے باہر رکھنے کی سنجیدہ کوشش عمل میں لائی گئی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: یاسین ملک قصور وار قرار، جانئے کیسا رہا سیاسی پارٹیوں کا ردعمل اور کیا ہے سلامتی امور سے متعلق ماہرین کی رائے؟


    عام  لوگوں نے بھی کپوارہ پولیس کی اس کارروائی کی کافی تعریف کی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہی۔ ادھر پولس کا کہنا ہے کہ  سرحد پر سے منشیات کی کھیپ اس پار سمگل کی جا رہی ہے، جس کہ مقصد یہاں اس کے ذریعے نوجوانوں کے بهکا کرپر تشدد سرگرمیوں میں ملوث کرنا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ایل او سی سے متصل جنگل میں لگی آگ پر قابو ، کئی بارودی سرنگوں میں ہوئے دھماکے


    ایس پی کپوارہ يوگل منہاس نے  بتایا پولیس منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے مزید تیز کر رہی ہے اور پوری ضلع میں کسی کو بھی منشیات کہ کاروبار چلا نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ منشیات اسمگلروں کو بخشا نہیں جائے گا ، لہذا وہ اس کام سے کنارہ کش ہو جائیں ۔ کیونکہ منشیات اسمگلروں کی جگہ سیدھا جیل ہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: