உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: Bitcoin کے ذریعے ٹیرر فنڈنگ، جانچ ایجنسی نے 7 مقامات پر مارے چھاپے، کئی ٹھوس ثبوت برآمد

    jammu and kashmir: جموں و کشمیر کے مینڈھر، پونچھ، بارہمولہ، کپواڑہ اور ہندواڑہ اضلاع میں مشتبہ افراد کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔ چھاپے کے دوران تفتیشی ایجنسی کی ٹیم نے ڈیجیٹل آلات، سم کارڈ، موبائل فون اور کئی اہم دستاویزات برآمد کی ہیں۔

    • Share this:
      jammu and kashmir: جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے بٹ کوائن Bitcoin   ٹریڈ کے معاملے میں بدھ کو جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ جموں و کشمیر کے مینڈھر، پونچھ، بارہمولہ، کپواڑہ اور ہندواڑہ اضلاع میں مشتبہ افراد کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔ چھاپے کے دوران تفتیشی ایجنسی کی ٹیم نے ڈیجیٹل آلات، سم کارڈ، موبائل فون اور کئی اہم دستاویزات برآمد کی ہیں۔ یہ چھاپہ کاؤنٹر انٹیلی جنس پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے کے تحت درج ایف آئی آر کی بنیاد پر مارا گیا ہے۔ ٹیم کی جانب سے برآمد ہونے والے شواہد کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی ملزمان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ یہ پورا معاملہ بٹ کوائن ٹریڈ کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ ​​سے متعلق ہے۔

      ابتدائی مرحلے میں پولیس جن تفصیلات سے تفتیش کر رہی ہے ان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ یہ ماسٹر مائنڈ پاکستانی خفیہ ایجنسی اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی ملی بھگت سے جموں و کشمیر میں اپنے ایجنٹوں کو پیسے بھیج رہا ہے۔

      یہ رقم جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیچھے پاکستانی ماسٹر مائنڈ کی شناخت کر لی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے اس کی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا ہے۔

      انسانیت شرمسار! بٹے کی لاش کو کندھے پر لاد کر25 KMپیدل چلا باپ، وجہ کردے گی حیران

      صرف1,616روپے میں ہوائی سفر کرنے کا موقع! Indigo لایا Sweet 16 سیل

      بدھ کو جن گھروں کی تلاشی لی گئی ان میں کپواڑہ ضلع کے حاجیناکا مانیگاہ ہامہ علاقے کی زاہدہ بانو، کپواڑہ کے لون ہری کے غلام مجتبیٰ دیدر، ہندواڑہ کی تمجیدہ بیگم، دیوان باغ بارہمولہ کے یاسر احمد میر، ترانز پورہ بارہمولہ کے محمد سید مسعود، گگڑیاں منڈی پنچ کے فاروق احمد اور مینڈھر کے عمران چوہدری کے گھر شامل ہیں۔۔ کیس کی ابتدائی تفتیش میں شواہد سامنے آئے ہیں کہ پاکستان سے رقم ان لوگوں تک پہنچی۔ بٹ کوائن کی شکل میں رقم مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجی گئی ہے تاکہ تفتیشی ایجنسی یہ معلوم نہ کر سکے کہ یہ رقم کہاں سے آئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: