உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں کھیل کود کو فروغ دینے کی غرض ہر سطح پر اٹھائے جارہے ہیں اقدامات

    Story for digitalوادی کشمیر میں کھیل کود کو فروغ دینے کی غرض ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ نجی اور سرکاری سطح پر بچوں کو کھیل کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں دنیائے کھیل کے سامنے مظاہرہ کرنے کی کوششیں ہوتی ہیں۔ بارہمولہ کے پٹن میں تین روزہ تایکانڈ چمپئین شپ شروع۔

    • Share this:
    وادی کشمیر میں کھیل کود کو فروغ دینے کی غرض ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ سرکار بھی اس اہم قدم میں پیش پیش ہے۔ نجی اور سرکاری سطح پر بچوں کو کھیل کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں دنیائے کھیل کے سامنے مظاہرہ کرنے کی کوششیں ہوتی ہے۔ کشمیر میں آئے روز مختلف کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا جاتاہے۔ وادی کمشیر میں مختلف نجی اور سرکاری اکیڈمیاں قائم ہے جو بچوں کو منشیات اور دوسرے جرائم سے دور رکھنے کی غرض سے اقدامات اٹھاتے ہیں۔ اسی کڑی کے تحت الجواد اسپورٹس اکیڈمی جموں وکشمیر کی جانب سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پری ہاس پورہ پٹن کے ایس ایس ایم کالج میں تین روزہ اوپن تیکانڈو چمپئین شپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس چمپئین شپ میں وادی بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب پر میونسپل کمیٹی بارہمولہ کے چیئرمین توصیف رینہ نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی۔ جموں وکشمیر پولیس کے افسران اور ایس ایس ایم کالج کے عہدہ دار بھی اس موقع پر موجود رہے۔ افتتاحی تقریب پر توصیف رینہ اور دیگر عہدیداروں نے شمع جلا کر اس چمپئین شپ کا افتتاح کیا۔

    اس دوران شائقین کی جانب تالیوں کی گونج اٹھی۔ افتتاحی تقریب پر منعقد ہوئے مقابلوں میں مختلف ٹیموں نے اچھی  کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ بچوں میں چمپئین شپ کے انعقاد پر کافی خوشی پائی جارہی ہے۔ چھوٹے بچوں سے لیکر بڑوں تک اس چمپئین شپ میں شامل ہورہے ہیں۔ نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی بارہمولہ کے چیئرمین توصیف رینہ نے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اسپورٹس کو عام کیاجائے اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسپورٹس کی طرف راغب کیا جائے۔

    توصیف رینہ نے کہاکہ وہ ذاتی طور پر اس اہم کام میں مصروف عمل ہیں۔ وہ وادی میں  اسپورٹس کو آگے جانے میں کافی سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے وادی کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات اور دوسرے جرائم سے باز رہے کر زندگی کو سنوارنے کے اس بہترین میدان میں شمولیت کریں۔ رینہ نے کہاکہ یہ واحد راستہ ہے جہاں جسمانی اور دماغی طور پر مضبوط رہ سکے۔ایس ایس ایم کالج کے پرنسپل نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اس تین روز چمپئین شپ سے نوجوانوں کو ایک اچھی مسیج جائے گی کیونکہ صحت مند معاشرے کی بنیاد جسمانی طور پر مضبوطی سے ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ میدان کافی اہم ہے جہاں تعلیم اور اسپورٹس دونوں ایک نوجوان کو روشن کرسکتا ہے۔

    الجواد اسپورٹس اکیڈمی جموں وکشمیر کے چیئرمین سید شجاعت نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش یہی ہے کہ نوجوانوں کو منشیات کے لت سے بچانا ہے اور انہیں اچھی زندگی سے سنوارنا ہے۔ رفیقہ زینب نامی ایک تائیکانڈو کھلاڑی نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی جسمانی اور دماغی طور پر مضبوط ہیں کیونکہ جب سے انہوں نے کھیل کود میں حصہ لیا تب سے وہ کافی خوش اور ذہنی دباؤ سے دور رہیں۔ انہوں نے تمام بچوں کو کھیل کود کی جانب آنے کی دعوت دی۔ ادھر سرکار کو بھی چاہے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی جانب راغب کرنا اور انہیں ملک کا نام روشن کرنے میں شامل کرنا ہے۔

    Published by:Sana Naeem
    First published: