ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

مقامی ملی ٹنٹوں کوقومی دھارامیں واپس آنے کاملےگاپوراموقع۔۔پتھربازوں پرنہیں ہوگارحم ۔۔آئی جی پی کشمیرکابیان

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ پتھر بازوں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا اور اُن کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔جب اُن سے پوچھا گیا کہ ہتھیار اُٹھانےوالوں کے ساتھ رحم دلی اور احتجاج اور پتھر اُٹھانے والوں پر سختی کیوں؟ تو آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہدہشت گردی اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا پتھر بازی اور امن و قانون خلل کیونکہ آئی جی پی کے مطابق پتھر بازی پورے نظام کو بگاڑ دیتا۔

  • Share this:
مقامی ملی ٹنٹوں کوقومی دھارامیں واپس آنے کاملےگاپوراموقع۔۔پتھربازوں پرنہیں ہوگارحم ۔۔آئی جی پی کشمیرکابیان
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ پتھر بازوں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا ۔ ۔(تصویر:Aasif Shafi / Shutterstock.com)۔

شوپیاں انکاونٹر کے متعلق میں پریس کانفرنس کےموقعہ پر جہاں آئی جی پی کشمیر وجے کمار اور جی او سی وکٹر فورس رِشم بالی نے مقامی ملی ٹنٹوں کو ہتھیار ڈالنےاور قومی دھارا میں شامل ہونے کی اپیل کی اور انہیں انکاونٹر کے دوران یا اس سے پہلے ہر ممکن مدد دینے کاوعدہ کیا وہیں آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ پتھر بازوں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا اور اُن کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔جب اُن سے پوچھا گیا کہ ہتھیار اُٹھانےوالوں کے ساتھ رحم دلی اور احتجاج اور پتھر اُٹھانے والوں پر سختی کیوں؟ تو آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہدہشت گردی اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا پتھر بازی اور امن و قانون خلل کیونکہ آئی جی پی کے مطابق پتھر بازی پورے نظام کو بگاڑ دیتا۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا پتھر بازی تعلیم ،معیشت کے ساتھ ساتھ تمام شعبوںکو متاثر کرتی ہے۔اس موقعہ پر جی او سی وکٹر فورس راشم بالی نے کہا کہمقامی ملی ٹنٹوں کو قومی دھارا میں شامل کرنے کے لئےاُنکے والدین اور دیگر رشتہ داروں سے مدد طلب کی۔



جی او سی وکٹر فورس نے کہا کہ کئی ملی ٹنٹ ہتھیارڈالنے کے لئے تیار ہیں اور انکے ساتھ رابطہ قائم کیا گیاہے۔ پریس کانفرنس کے دوران وکٹر فورس کے جی او سی نے کہا کہ سیکورٹی دستے اس کوشش میں رہتی ہے کہ انکاونٹر کے دوران عام لوگوں کی جان اور مال محفوظ رہےلیکن اُن کے مطابق کئی بار ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا اورگھروں کو آگ لگ جاتی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 22, 2021 07:38 PM IST