جموں و کشمیر: عمران ہاشمی کے فلم کرو پر پتھر پھینکنے والے شرپسند کو پولیس نے کیا گرفتار
جموں و کشمیر: عمران ہاشمی کے فلم عملہ پر پتھر پھینکنے والے شرپسند کو پولیس نے کیا گرفتار
Jammu and Kashmir : پولیس نے 18 ستمبر کو پہلگام میں بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کے عملہ پر پتھر چلانے کی پاداش میں پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایک ایف آئی آر درج کی تھی اور تحقیقات کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اندر پتھراؤ میں ملوث واحد شرپسند کو آج پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
جموں و کشمیر: پہلگام میں فلم عملہ پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شرپسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے 18 ستمبر کو پہلگام میں بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کے عملہ پر پتھر چلانے کی پاداش میں پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایک ایف آئی آر درج کی تھی اور تحقیقات کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اندر پتھراؤ میں ملوث واحد شرپسند کو آج پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
اننت ناگ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پہلگام میں جاری فلم کی شوٹنگ کے دوران 18 ستمبر کو شام 07:15 پر شوٹنگ کے اختتام پر ایک شرپسند نے فلم عملہ کے ارکان پر پتھراؤ کیا، جس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 77/2022 پولس تھانہ پہلگام میں درج کیا گیا۔ شرپسند کی شناخت کر کے اس کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ واقعہ کے بعد فوری طور پر پولیس اسٹیشن پہلگام میں دفعہ 147، 148، 370، 336 اور 323 کے تحت ایف آئی آر نمبر 77/22 درج کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں فلم عملہ یا کسی دیگر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، جبکہ بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی و دیگر عملہ بالکل محفوظ ہے۔ پولیس کے مطابق عمران ہاشمی کی فلم کی شوٹنگ پہلگام میں گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور فلم عملہ کو مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس و دیگر متعلقین کا بھر پور تعاون حاصل ہے ۔
ذارئع کے مطابق عمران ہاشمی ان دنوں کشمیر کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام میں اپنی نئی بالی ووڈ فلم گراونڈ زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔