ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

عمر عبداللہ کی حراست کے خلاف دائر عرضی پر سماعت سے جج نے کیا خود کو الگ

عمر عبداللہ پانچ اگست، 2019 سے سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت حراست میں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 12, 2020 02:04 PM IST
  • Share this:
عمر عبداللہ کی حراست کے خلاف دائر عرضی پر سماعت سے جج نے کیا خود کو الگ
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ

نئی دہلی۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت بدھ کو ملتوی ہو گئی۔ جسٹس این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے جیسے ہی معاملہ کی سماعت شروع ہوئی بنچ میں شامل جسٹس ایم ایم شانتانگودار نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔ انہوں نے کہا’’میں اس معاملہ کی سماعت سے خود کو الگ کرتا ہوں‘‘۔ اب کیس کی سماعت جمعہ کو ہو گی۔


سماعت والے دن عدالت پہنچیں سارہ عبداللہ پائلٹ


عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ نے گزشتہ پیر کو درخواست دائر کی تھی۔ ان کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے کیس کا خاص طور سے ذکر اسی دن جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بنچ کے سامنے کیا تھا، جس کے بعد آج سماعت کے لئے معاملہ کو درج کیا تھا۔ سبل نے کورٹ آکر دوبارہ بتایا تھا کہ وہ کل بحث کے لئے دستیاب نہیں ہیں، پھر عدالت نے جمعہ کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔



قابل غور ہے کہ عمر عبداللہ پانچ اگست، 2019 سے سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت حراست میں ہیں۔ اس قانون کے تحت عمر عبداللہ کی چھ ماہ کی احتیاطاً حراست کی مدت گزشتہ جمعرات یعنی پانچ فروری 2020 کو ختم ہونے والی تھی، لیکن حکومت نے انہیں دوبارہ پی ایس اے کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔
First published: Feb 12, 2020 02:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading