ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

عمر عبداللہ پر پی ایس اے لگانے کا معاملہ:سپریم کورٹ میں سماعت آج

جموں کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی حراست معاملےمیں آج سپریم کورٹ میں سماعت ہے۔عمرعبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ کی عرضی پر سماعت ہوگی ۔

  • Share this:
عمر عبداللہ پر پی ایس اے لگانے کا معاملہ:سپریم کورٹ میں سماعت آج
عمر عبداللہ نے کہا ۔جب ہماری کوششیں اور توجہ کورونا وائرس سے نمٹنے پر مرکوز ہونی چاہیے تھی حکومت نے جموں وکشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون نافذ کیا۔ جب ہم دیکھتے ہیں کہ اس قانون سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوتا ہے تو زخم تازہ ہوجاتے ہیں'۔

جموں کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی حراست معاملےمیں آج سپریم کورٹ میں سماعت ہے۔عمرعبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ کی عرضی پر سماعت ہوگی ۔ سارہ عبداللہ نے عمر عبداللہ پر پی ایس اے لگائے جانے کو چیلنج کیا ہے۔پچھلی سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بینچ کے سامنے جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کیا تھا۔


یادر ہے کہ اس پہلے عمر عبداللہ کی حراست کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جموں۔کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلیٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت حراست کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے اور انہیں کورٹ میں پیش کرکے رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر کورٹ نے نوٹس جاری کرکے جموں۔کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا تھا۔

سارہ نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ عبداللہ کو حراست میں رکھنا واضح طور سے غیر قانونی ہے اور ان سے قانونی نظام کو کسی خطرے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ عرضی میں عمر عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں رکھنے کے پانچ فروری کے حکم کو رد کرنے کے ساتھ انہیں عدالت میں پیش کرانے کی درخواست کی۔

First published: Mar 17, 2020 10:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading