உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    jammu and kashmir: ضلع رامبن میں پولیس چوکی کے قریب دھماکہ، الرٹ جاری

    Youtube Video

    بتا دیں کہ بابا امرناتھ کا سفر رامبن سے ہو کر گزرتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ دھماکہ ضلع رامبن کے گول علاقے میں ہوا۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک پولیس چوکی کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہائی وے سے ملحقہ تمام پوسٹوں کے جوانوں کو چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دستی بم دھماکہ ہے۔ جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق انہیں ایک خط ملا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دھماکہ جموں کشمیر غزنوی فورس (جے کے جی ایف) نے کیا ہے۔ فی الحال ایس او جی اور فوج کی ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

      بتا دیں کہ بابا امرناتھ کا سفر رامبن سے ہو کر گزرتی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ دھماکہ ضلع رامبن کے گول علاقے میں ہوا۔ یہاں ایک پولیس چوکی کی بیرونی دیوار ہے۔ دھماکے سے ہونے والے نقصان کی فی الحال اس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ دہشت گرد امرناتھ یاترا پر جانے والے یاتریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

      جنسی رویے کو درست کریں، گلے ملنا، کسنگ کم ہو،Monkeypox پر WHO کی گائیڈ لائن

      ہندستان میں پائے جانے والے 4 میں سے 3 کیسز میں Monkeypox جسمانی تعلقات سے پھیلا: ذرائع


      بتادیں کہ پچھلے مہینے سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں دہشت گردوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ راشٹریہ رائفلز اور پولیس نے بانہال میں بزلہ کھاری علاقے کے اونچائی والے علاقوں میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں اس ٹھکانے کا پتہ چلا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: