உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: ایک گھنٹے میں تین مقامات پر نظر آئے پاکستانی ڈرون، بی ایس ایف نے کی فائرنگ

    جموں وکشمیر میں سبھی مشتبہ پاکستانی ڈرون (Pakistani Drone) رات تقریباً 8:30 سے 9:30 کے درمیان باری- براہرنا، چلادھا اور گگوال علاقوں میں ایک ہی وقت پر دیکھے گئے۔ ان میں سے دو ڈرون آرمی کیمپ (Army Camp) اور آئی ٹی بی پی کیمپ (ITBP Camp) کے پاس نظر آئے۔

    جموں وکشمیر میں سبھی مشتبہ پاکستانی ڈرون (Pakistani Drone) رات تقریباً 8:30 سے 9:30 کے درمیان باری- براہرنا، چلادھا اور گگوال علاقوں میں ایک ہی وقت پر دیکھے گئے۔ ان میں سے دو ڈرون آرمی کیمپ (Army Camp) اور آئی ٹی بی پی کیمپ (ITBP Camp) کے پاس نظر آئے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) میں مشتبہ ڈرون دکھائی دینے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ جمعرات کی رات بھی جموں وکشمیر کے سانبا ضلع (Samba District) میں تین الگ الگ مقامات پر مشتبہ پاکستانی ڈرون منڈراتے ہوئے دیکھے گئے۔ افسران نے بتایا کہ یہ ڈرون رات تقریباً 8:30 سے 9:30 کے درمیان باری- براہرنا، چلادھا اور گگوال علاقوں میں ایک ہی وقت پر دیکھے گئے۔ ان میں سے دو ڈرون آرمی کیمپ اور آئی ٹی بی پی کیمپ کے پاس نظر آئے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد تینوں ڈرون وہاں سے بچ کر نکل گئے۔

      یہ ڈرون ایسے وقت دیکھے گئے ہیں، جب تقریباً ایک ہفتے پہلے پولیس نے یہاں پاس کے سرحدی کنچک علاقے میں پانچ کلو گرام آئی ای ڈی اشیا لے جا رہے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ افسران نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے جوانوں نے پاکستان کی طرف لوٹ رہے ایک ڈرون پر چلادھا میں کچھ گولیاں چلائی۔ افسران نے کہا کہ دیگر دو ڈرون باری (Samba District) اور گگوال میں جموں - پٹھان کوٹ شاہراہ پر حساس سیکورٹی اداروں پر منڈرانے کے فوراً بعد آسمان سے غائب ہوگئے۔

      افسران نے بتایا کہ پولیس دیگر سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جائے حادثہ پرتلاشی کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو جموں وکشمیر کے کنچک علاقے میں صبح کے وقت ڈرون دکھائی دیا تھا، جسے جموں وکشمیر پولیس نے مار گرایا تھا۔ ابھی اس ڈرون کی جانچ چل رہی تھی کہ شام کو جموں میں دو اور ڈرون دکھائی پڑے۔

      پونچھ سیکٹر میں ملا تھا پاکستانی غبارہ

      ان دو مشکوک ڈرون کے علاوہ لائن آف کنٹرول کے پاس پونچھ سیکٹر میں پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنس) لکھا ہوا ایک غبارہ بھی ملا۔ اس غبارے میں پاکستان کا جھنڈا بنا ہوا ہے۔ جموں وکشمیر میں 27 جون کو ہندوستانی فضائیہ اسٹیشن پر ہوئے حملے میں ڈرون کے استعمال کے بعد سے مسلسل سرھد پر ڈرون دیکھ جا رہے ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: