J&K News: ایل او سی پر مشتبہ سرگرمی، ناکام دراندازی کے بعد سرحد پر دھماکہ، دیکھئے ویڈیو

J&K News: ایل او سی پر مشتبہ سرگرمی، ناکام دراندازی کے بعد سرحد پر دھماکہ، دیکھئے ویڈیو ۔ فائل فوٹو ۔

J&K News: ایل او سی پر مشتبہ سرگرمی، ناکام دراندازی کے بعد سرحد پر دھماکہ، دیکھئے ویڈیو ۔ فائل فوٹو ۔

Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشیرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ طور پر آگے بڑھنے والے دو دہشت گردوں کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ اسی درمیان راجوری سے پاکستانی دہشت گردوں کی دراندازی کی ناکام کوشش کی بھی خبر آرہی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar | Rajouri
  • Share this:
    راجوری : جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشیرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ طور پر آگے بڑھنے والے دو دہشت گردوں کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ اسی درمیان راجوری سے پاکستانی دہشت گردوں کی دراندازی کی ناکام کوشش کی بھی خبر آرہی ہے ۔ اس کی جانکاری فوج کے ایک اہلکار نے دی ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوئے دھماکہ کا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس کی فوج نے تصدیق کی ہے ۔ فوج کے مطابق یہ دھماکہ دہشت گرد کے ذریعہ بارودی سرنگ پر پاوں رکھنے سے ہوا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: انسانیت شرمسار، جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں پولیس اہلکار نے کیا حاملہ بیوی کا قتل


    فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا کہ پیر اور منگل کی نصف شب میں ہندوستانی فوج نے نوشیرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جاسوسی کواڈ کاپٹر کے ذریعہ دراندازوں کی دو لاشیں دیکھی گئی ہیں ۔ ابی علاقہ کو مزید اسکین کیا جارہا ہے ۔


    یہ بھی پڑھئے: کشمیر کو پھر سے تھی دہلانے کی سازش، LoC کراس کرتے وقت لشکر کا دہشت گرد گرفتار


    بتادیں کہ نوشیرہ سیکٹر میں دراندازی کی تازہ کوشش اتوار کو زخمی حالت میں لشکر طیبہ کے ایک گائیڈ کی گرفتاری کے بعد ہوئی ہے ، جو پاکستانی فوج کی ایک خفیہ یونٹ کیلئے بھی کام کرتا تھا ۔

    پاکستان مقبوضہ کشمیر کے کوٹلی کے سبزکوٹ گاوں کے رہنے والے تبارک حسین کو گزشتہ چھ سالوں میں دوسری مرتبہ سرحد پار سے اس طرف دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: