شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں سکیورٹی فورسزکو سری نگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر آئی ای ڈی جیسی ایک مشتبہ شے ملی۔یہ سری نگر بارہمولہ قومی شاہراہ کے کتا موڈ پر بر آمد ہوئی۔ جو شاہراھ کے ساتھ ایک گڑھے میں رکھی ہوئی پائی گئی۔اس کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں یہاں پہنچی اور حالات کاجائزہ لینا شروع کیا۔ سیکورٹی فورسز میں انتیس راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف وغیرہ شامل تھے۔اس دوران سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کو معطل کیاگیا۔
کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیاگیا۔ بم اسکوارڈ نے بعد میں اس مشکوک شے کو ناکارہ بنادیا۔ اس دوران اس جگہ کے آس پاس علاقے کو محاصرے میں رکھاگیا۔ واضح رہے کہ سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر روزانہ بنیادوں پر علی الصبح سیکورٹی فورسز چیکنگ کررہی ہے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آسکے۔
آج بھی یہی مشق ہورہی تھی ایسی دوران پٹن میں یہ مشکوک شے برآمد ہوئی۔ اس مقام پر اس سے پہلے بھی ایسی مشکوک شے ملی تھی جسے اس وقت ناکارہ بنادیاگیا۔ بعد میں ٹریفک کو بحال کردیاگیا۔اس واقع سے علاقے میں سراسیمگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔غور طلب بات یہ ہے کہ یہ شاہراھ کافی اہم ہے یہ کپواڑہ اور بارہمولہ کو ملاتی ہے۔ ادھر سیکورٹی فورسز کی یہ کوشش رہتی ہے کہ ایسے حادثات پر بر وقت کاروائی کی جائے تاکہ عام لوگوں کی جانیں تلف ہونے سے بچایا جاسکے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔