உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی جھنڈے میں لپٹی نظر آئی علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی لاش، پولیس نے درج کی ایف آئی آر

    پاکستانی جھنڈے میں لپٹا نظر آئی علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی لاش۔ تصویر: اے پی

    پاکستانی جھنڈے میں لپٹا نظر آئی علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی لاش۔ تصویر: اے پی

    جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لیا، جس میں سید علی شاہ گیلانی (Syed Ali Shah Geelani) کی لاش پاکستانی پرچم میں لپٹی ہوئی نظر آئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: علیحدگی پسند لیڈر حریت کانفرنس کے شدت پسند گروپ کے لیڈر سید علی شاہ گیلانی (Syed Ali Shah Geelani) کی بدھ کو ہوئے انتقال کے بعد ان کی لاش کو پاکستانی پرچم (Pakistan Flag) میں لپیٹنے اور مبینہ قوم مخالف نعرے بازی کے معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ افسران نے کہا کہ بڈگام پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف غیرقانونی سرگرمیاں (ازالہ) ایکٹ اور آئی پی سی کے مختلف التزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

      ایک افسر نے بتایا کہ پولیس نے یکم ستمبر کی شب سید علی شاہ گیلانی کے گھر پر غیر قانونی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کی موت کے بعد ان کے گھر پر کچھ خواتین نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ تب ہاتھاپائی بھی کی، جب انہوں نے سید علی شاہ گیلانی کی لاش فیملی سے لے کر اسے ان کی غیر موجودگی میں دفن کر دیا۔

      پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لیا، جس میں سید علی شاہ گیلانی کی لاش پاکستانی جھنڈے میں لپٹی ہوئی نظرآئی تھی۔ حالانکہ، جیسے ہی پولیس لاش کو اپنے قبضے میں لینے کے لئے آگے بڑھی، مرحوم علیحدگی پسند لیڈر کے معاونین نے جھنڈے کو ہٹا دیا۔

      سید علی شاہ گیلانی کی لمبی بیماری کے بعد 91 سال کی عمر میں بدھ رات ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں ان کی رہائش گاہ کے سامنے کی ایک مسجد کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔ گیلانی کے انتقال کے بعد کشمیر وادی کو بند کردیا گیا تھا۔ ان کے انتقال پر احتجاجی مظاہرہ روکنے کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل خدمات کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

      جمعہ کو جب وائرڈ انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئیں تو سوشل میڈیا پرکئی ویڈیو سامنے آئے، جن میں سے ایک میں سید علی شاہ گیلانی کی لاش مبینہ طور پر پاکستانی پرچم میں لپٹی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔ ایک دیگر ویڈیو میں گھر میں خواتین کو سید علی شاہ گیلانی کی لاش کو لے جانے کے لئے پولیس کے قدم کی مخالفت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: