உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جموں و کشمیر میں پھر ٹارگیٹ کلنگ، پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ میں بہار کے ایک مزدور کی موت، دو زخمی

    J&K News: جموں و کشمیر میں پھر ٹارگیٹ کلنگ، پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ میں بہار کے ایک مزدور کی موت، دو زخمی۔ تصویر : اے این آئی ۔

    J&K News: جموں و کشمیر میں پھر ٹارگیٹ کلنگ، پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ میں بہار کے ایک مزدور کی موت، دو زخمی۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Target Killing in Kashmir: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کی شام دہشت گردوں کے گرینیڈ حملے میں ایک مہاجر مزدور کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Pulwama | Jammu
    • Share this:
      سری نگر: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کی شام دہشت گردوں کے گرینیڈ حملے میں ایک مہاجر مزدور کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی گھیرابندی کردی ہے۔ مرنے والے مزدور کی شناخت محمد ممتاز کے طور پر ہوئی ہے، جو بہار کے سکوا پرسا کا رہنے والا ہے۔ پلوامہ کے سرکاری ضلع اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں محمد عارف اور محمد مجبول شامل ہیں۔ یہ دونوں بہار کے رام پور کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔

      جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ گدورا علاقہ میں ہوا ہے ۔ اس دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے سری نگر کے سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران نے کہا کہ تشدد کو کبھی بھی کسی بھی شکل میں مناسب نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔

       



       

      یہ بھی پڑھئے: کشمیری نوجوانوں کو تشدد کی راہ ترک کرکے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہئے: منوج سنہا


      قابل ذکر ہے کہ کشمیر وادی میں دہشت گرد لگاتار مہاجر مزدوروں اور اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی ہوئے حملے میں کئی بے قصور مہاجر شہریوں کی جان چلی گئی ہے ۔ سرکار اور پولیس نے ٹارگیٹ کلنگ میں شامل کئی دہشت گردوں کو مار گرایا بھی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بٹ کوائن چینل کے ذریعہ پاکستان سے جموں و کشمیر میں دھکیلی جا رہی ہیں رقومات:پولیس


      بتادیں کہ اس سے پہلے اس سال جموں و کشمیر میں ٹارگٹیڈ اٹیک زیادہ تر اقلیتوں، مہاجروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے کئے گئے ہیں ۔ ایسے 14 معاملات میں سیکورٹی فورسیز نے ان دہشت گردوں یا ان کے مبینہ ساتھیوں کو مار گرایا یا پھر گرفتار کیا ہے، جن کے ٹارگٹیڈ اٹیک میں شامل ہونے کا شک ہے ۔

       

      وہیں کچھ معاملات اب تک حل نہیں کئے جاسکے ہیں ۔ ریاستی پولیس کے عداد و شمار سے یہ جانکاری ملی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: