وادی میں Target Killing: کولگام میں دہشت گردوں نے بینک ملازم کا گولی مار کر کیا قتل
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مئی کے مہینے میں دوسری بار ایک کشمیری پنڈت کا قتل ہوا ہے۔ 12 مئی کو راہول بھٹ کو بڈگام ضلع کی چاڈورہ تحصیل میں تحصیلدار کے دفتر کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
سری نگر: جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں جمعرات کو دہشت گردوں نے راجستھان کے ایک بینک ملازم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ حکام نے بتایا کہ مقامی دیہاتی بینک کے ملازم وجے کمار کو بینک کے احاطے میں گولی مار دی گئی۔ اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وادی میں دہشت گردوں کے ذریعہ سرکاری ملازمین اور ملازمت پیشہ افراد کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
منگل کو دہشت گردوں نے کولگام ضلع میں ایک مہاجر کشمیری پنڈت استاد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی تھی۔ پولیس نے کہا تھا کہ دہشت گردوں نے کولگام ضلع کے گوپال پور میں رجنی بالا (36) پر گولی چلائی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ رجنی بالا گوپال پور میں بطور ٹیچر تعینات تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مئی کے مہینے میں دوسری بار ایک کشمیری پنڈت کا قتل ہوا ہے۔ 12 مئی کو راہول بھٹ کو بڈگام ضلع کی چاڈورہ تحصیل میں تحصیلدار کے دفتر کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ کشمیر میں مئی کے مہینے میں اب تک ٹارگٹ کلنگ کے سات واقعات ہوچکے ہیں۔ ان میں سے چار عام شہری اور تین پولیس اہلکار تھے جو ڈیوٹی پر نہیں تھے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔