J&K News: وادی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ، نیشنل کانفرنس نے کی مذمت، جانچ کا کیا مطالبہ
ارہ کولگام علاقے میں واقع علاقائی دیہاتی بینک کی شاخ میں تعینات وجے کمار ساکنہ راجھستان نامی بینک ملازم کو آج بندوق برداروں کی گولی مار کر ہلاک کیا ۔
Jammu and Kashmir : نیشنل کانفرنس کی سینر لیڈر سکینہ اہتو نے مسلسل ٹارگٹ کلنگز کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقعہ قراردیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔
کولگام : وادی میں ٹارگٹ کلنگز اور خونی رقص جاری ہے اور اسی کڑی کے چلتے ارہ کولگام علاقے میں واقع علاقائی دیہاتی بینک کی شاخ میں تعینات وجے کمار ساکنہ راجھستان نامی بینک ملازم کو آج بندوق برداروں کی گولی مار کر ہلاک کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلح افراد آج صبح ارہ کولگام میں نمودار ہوئے اور یہاں علاقائی دیہاتی بینک کی شاخ میں تعینات وجے کمار ولد اوم پرکاش ساکنہ راجستھان نامی بنک مینجر پر نزدیک سے گولیاں مار کر انہیں زخمی کر دیا اگرچہ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام میں داخل کیا گیا تاہم انہوں زخموں کی تاب نالاکر دم توڑ دیا۔
اس واقعہ کے بعد سیاسی بیان بازیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کی سینر لیڈر سکینہ اہتو نے مسلسل ٹارگٹ کلنگز کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقعہ قراردیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے واقعات سے انسانیت اور کشمیریت شرمسار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے صدیوں پرانے روایتی بھائی چارے کو دھچکہ لگا ہے ۔
بتادیں کہ نیوز 18 کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ کس طرح مسلح بندوق بردار بینک میں مینجر کو گولی مارتا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ بھی درج کرلی ہے۔
ادھر ویسو قاضی گنڈ میں مقیم کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج جاری ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کی ناقص پالسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ وہ دوربارہ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں ۔ کشمیری پنڈت کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔