ٹارگیٹ کلنگس میں سبھی مذاہب کے لوگ بنے نشانہ لیکن زیادہ تعداد میں مقامی مسلمان دہشت گردی کا ہوئے شکار: بی جے پی
جنرل سکریٹری اشوک کول general secretary Ashok koul نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے جبکہ ان ہلاکتوں میں نہ صرف کشمیری پنڈت اور ہندو مارے گیے بلکہ اس سے زیادہ تعداد میں مقامی مسلمانوں کو ہلاک کیا گیا۔
جنرل سکریٹری اشوک کول general secretary Ashok koul نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے جبکہ ان ہلاکتوں میں نہ صرف کشمیری پنڈت اور ہندو مارے گیے بلکہ اس سے زیادہ تعداد میں مقامی مسلمانوں کو ہلاک کیا گیا۔
کولگام : بی جے پی BJP نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے لیے تیار ہے اور پارٹی آیندہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی ، پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول general secretary Ashok koul نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے جبکہ ان ہلاکتوں میں نہ صرف کشمیری پنڈت اور ہندو مارے گیے بلکہ اس سے زیادہ تعداد میں مقامی مسلمانوں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے اعداد شمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنڈتوں اور ہندو=ں کی مانگوں کو پورا کیا جا رہا ہے تاہم تشدد کے اس ماحول میں سبھی مذاہب اور ملک سے محبت کرنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ڈاک بنگلہ کولگام میں پارٹی کی ورکرس میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وقف بورڈ کی چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی ، ضلع صدر عابد حسین خان ، یوتھ ضلع صدر ذبیر گنائی سمیت دیگر لیڈران نے شرکت کی اس موقعہ پر ضلع ڈی ڈی سی کونسل کی وایس چیرپرسن شازیہ ڈار نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے پنچایتی اور بلدیاتی راج نمایندوں کے علاوہ ورکروں نے شرکت کی۔
بی جے پی لیڈران نے اپنی تقریر میں موجودہ سرکار کی کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار نے انقلابی اقدامات اٹھاے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کافی کام کیے جبکہ کئ فلاحی اسکیموں کو عملایا گیا جس سے عوام کو کافی فائدہ ہوا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔