جموں و کشمیر : دہشت گردوں کے ٹھکانہ کا پردہ فاش، اے کے 47 ، پستول اور ڈرگس کا ذخیرہ ملا
جموں و کشمیر : دہشت گردوں کے ٹھکانہ کا پردہ فاش، اے کے 47 ، پستول اور ڈرگس کا ذخیرہ ملا
Jammu and Kashmir News: ہندوستان اور پاکستان سرحد پر دہشت گردانہ سرگرمیوں پر خفیہ ان پٹ کے بعد کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ یہاں ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے یکم دسمبر کو مشترکہ مہم شروع کی ۔
جموں و کشمیر : ہندوستان اور پاکستان سرحد پر دہشت گردانہ سرگرمیوں پر خفیہ ان پٹ کے بعد کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ یہاں ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے یکم دسمبر کو مشترکہ مہم شروع کی ۔ خصوصی ان پٹ ملنے پر علاقہ میں تلاشی لی گئی ۔ اس دوران جدید ہتھیار اور ڈرگس برآمد کی گئی ہے ۔ اس کے بعد فوج نے سرحد سے متصل علاقوں میں تلاشی مہم تیز کردی ہے ۔
جانکاری کے مطابق ہندوستانی فوج کو کنٹرول لائن کے پاس اری کے دولنجہ علاقہ میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کا خفیہ ان پٹ ملا تھا ۔ اس کے بعد فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے اس کو لے کر ایک مشترکہ کارروائی کی ۔ سرحد سے متصل اری کے دولنجہ میں فوج کے پہنچتے ہی ہنگامہ مچ گیا ۔ وہاں دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ۔ یہاں سے ہتھیار، گولہ بارود اور ڈرگس برآمد کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے یہاں چھاپہ مار کر دو اے کے 47 رائفل، دو پستول اور نارکوٹکس کے گیارہ پیکیٹ برآمد کئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے رچی جارہی دہشت گردانہ سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے فوج اور جموں و کشمیر پولیس لگاتار مہم چلا رہی ہے ۔ کئی علاقوں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ اس دوران فوج اور پولیس کو بھاری مقدار میں ہتھیار مل رہے ہیں ۔ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے ۔
حال ہی میں پنجاب میں ڈرگس برآمد کی گئی تھی، جو ڈرون کے ذریعہ پاکستان میں بیٹھے اسمگلروں نے بھیجی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔