உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر کو پھر سے تھی دہلانے کی سازش، LoC کراس کرتے وقت لشکر کا دہشت گرد گرفتار

    کشمیر کو پھر سے تھی دہلانے کی سازش، LoC کراس کرتے وقت لشکر کا دہشت گرد گرفتار ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    کشمیر کو پھر سے تھی دہلانے کی سازش، LoC کراس کرتے وقت لشکر کا دہشت گرد گرفتار ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے پاس اتوار کو فوج کے جوانوں نے لشکر طیبہ کے ایک ہائی ٹرینڈ گائیڈ کو گولی مارنے کے بعد گرفتار کرلیا ، جو پاکستانی فوج کی خفیہ اکائی کیلئے بھی کام کرچکا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu | Rajouri
    • Share this:
      جموں : جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے پاس اتوار کو فوج کے جوانوں نے لشکر طیبہ کے ایک ہائی ٹرینڈ گائیڈ کو گولی مارنے کے بعد گرفتار کرلیا ، جو پاکستانی فوج کی خفیہ اکائی کیلئے بھی کام کرچکا ہے ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے سبزکوٹ گاوں کا رہنے والا 32 سالہ تبریک حسین جب لائن آف کنٹرول کو پار کرنے کی کوشش کررہا تھا تو اس کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ان کے مطابق چھ سالوں میں اس کو دوسری مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  کشمیر میں وشنو دیوی یاترادوبارہ ہوگی شروع، شدیدبارش کےبعدانتظامات مکمل


      افسران کے مطابق پچھلی مرتبہ وہ اور اس کا بھائی 26 مہینے تک سلاخوں کے پیچھے رہا تھا اور اس کے بعد انہیں امرتسر اٹاری ۔ واگھہہ بارڈر سے پاکستان بھیج دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اس کی فدائین حملہ کرنے کی سازش تھی ۔ ان کے مطابق جب فوج نے اس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تو وہ چلایا : 'میں مرنے کیلئے آیا تھا ، مجھے دھوکا دے دیا ، بھائی جان مجھے یہاں سے نکالو' ۔


      یہ بھی پڑھئے:  راجوری اور پونچھ میں ہائی الرٹ، دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ


      اس سے پہلے راجوری کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد اسلم نے بتایا تھا کہ نوشیرہ سیکٹر کے سحر مکری علاقہ میں لائن آف کنٹرول کی حفاظت پر مامور فوج کے جوانوں نے ایک درانداز کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور انہوں نے اسے للکارا تو اس نے بھاگنا شروع کردیا۔

      انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد درانداز پر گولی چلائی گئی، جس میں وہ زخمی ہوگیا اور پھر اس کو پکڑ لیا گیا۔ اس کا علاج مقامی فوجی اسپتال میں کرایا گیا اور اب اس کو راجوری کے فوجی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر علاج کا اثر ہورہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: