نئی دہلی: گزشتہ کچھ سالوں نے مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) میں دہشت گردی پھیلانے والی تنظیموں کے خلاف سخت قدم اٹھائے ہیں۔ ایسا ہی ایک قدم پیر کو ایک بار پھر مرکزی حکومت نے اٹھایا۔ ممنوعہ تنظیم جیش محمد (Jaish-e-Mohammad) کے کمانڈر عاشق احمد نینگرو (Ashiq Ahmed Nengroo) کو مرکزی وزارت داخلہ نے دہشت گرد قرار دیا، جو جموں وکشمیر میں مختلف دہشت گردانہ حادثات میں شامل رہا ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ نینگرو جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کی دراندازی کرانے اور مختلف دہشت گردانہ حادثات کو انجام دینے میں شامل رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ نینگرو کشمیر میں ایک دہشت گردانہ نیٹ ورک چلا رہا ہے اور ’جموں وکشمیر میں دہشت پھیلانے کی خطرناک مہم میں لگا ہوا ہے‘۔ اس کے ساتھ ہی یہ وادی میں پیش آنے والے حادثات کے لئے ذمہ دار رہا ہے۔
اس نے کہا کہ نینگرو سے ہندوستان کی سیکورٹی کے لئے خطرے کو دیکھتے ہوئے اور اس کو دہشت گردانہ سرگرمیوں سے روکنے کے واسطے، اسے غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ کے التزام کے تحت دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ملک میں امن اور سیکورٹی بنائے رکھنے کے نظریے سے جیش محمد کے خلاف یہ بڑا قدم ہے۔ دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد اب عاشق احمد نینگر کا عالمی میز پر آسانی سے پردہ فاش کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی حکومت نے نیگرو کو غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ 1967 کے تحت دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔