உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں بہار کے 2 مزدوروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ، حالت نازک

    جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ (فائل فوٹو)

    جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ (فائل فوٹو)

    جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ دہشت گردوں نے ہفتہ کی شب دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ دہشت گردوں نے ہفتہ کی شب دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی۔ جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ پلوامہ کے کھرپورہ رتنی پورہ میں دہشت گردوں نے دو باہری مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا ہے۔

      اطلاعات کے مطابق، حملے کے بعد زخمی مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس حادثہ کے بعد دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی مزدور بہار کے بیتیا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ دونوں پر دہشت ردوں نے اچانک حملہ کردیا۔ گولی لگنے کے بعد جانکاری ہوتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      محبوبہ مفتی نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان کا کیا خیر مقدم 

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر: بارہمولہ میں مولوی کی شرمناک حرکت، نابالغ بچی کی آبروریزی کرکے حاملہ کرنے کا الزام 

      دہشت گردانہ واردات کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ پورے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، زخمی مزدوروں کی شناخت بہار کے بیتیا ضلع کے باشندہ شمشاد اور فیضان قاصری کے طور پر ہوئی ہے۔

      جموں وکشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے حادثات میں مسلسل اضافہ

      واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں ٹارگیٹ کلکنگ کے حادثات مسلسل پیش آتے رہے ہیں۔ دہشت گردوں کے نشانے پر ہندو فیملی یا پھر باہری ریاستوں سے آنے والے مزدور ہوتے ہیں۔ اس سے متعلق پہلے بھی مزدوروں پر حملے کئے جاتے ہیں۔ پہلے بھی بہار کے مزدوروں کا دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ ان حادثات کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور فوج دہشت گردوں کی گھیرا بندی کرنے میں مصروف ہے۔ کچھ دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے اور کئی کی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: