ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنوبی کشمیر: بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ، ایک جوان شہید

سرکاری ذرائع کے مطابق اننت ناگ کے پادشاہی باغ بجبہاڑہ علاقے میں جنگجوؤں نے جمعہ کے روز اسی آر پی ایف کی 90 بٹالین سے وابستہ ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس دوران ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک چار سالہ بچہ از جان ہوا۔

  • Share this:
جنوبی کشمیر: بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ، ایک جوان شہید
جنوبی کشمیر: بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ، ایک جوان شہید

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جمعہ کے روز مشتبہ جنگجوؤں کے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک کمسن بچہ از جان ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اننت ناگ کے پادشاہی باغ بجبہاڑہ علاقے میں جنگجوؤں نے جمعہ کے روز اسی آر پی ایف کی 90 بٹالین سے وابستہ ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس دوران ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک چار سالہ بچہ از جان ہوا۔

مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت شمیال کمار جبکہ بچے کی شناخت ناہین ساکن یاری پورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مہلوکین کو سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دریں اثنا سی آر پی ایف کے ترجمان جنید خان نے فائرنگ کے واقعہ اور اس میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔


 




دہشت گردانہ تصادم کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ جاری ہے۔ واضح رہے کہ صبح ہی ہندوستانی سیکورٹی اہکاروں نے  ترال سکٹر میں دہشت گردانہ حادثہ کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔

 دہشت گردانہ تصادم کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ جاری ہے۔

دہشت گردانہ تصادم کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ جاری ہے۔


ترال میں تین دہشت گرد ہوئے ہلاک

جموں وکشمیر کے ترال سیکٹر میں جمعہ کی صبح ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہوئے تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ابھی تک کی خبر کے مطابق مڈبھیڑ ختم ہوچکی ہے، لیکن ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے ابھی بھی علاقے کو محاصرہ میں لے رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال دہشت گردوں کی شامت آچکی ہے۔ گزشتہ 19 دن میں 35 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔
First published: Jun 26, 2020 02:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading