پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسیز پر حملہ کیا۔ حملے میں سی آر پی ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق، 17 جولائی کو دوپہر بعد ضلع پلوامہ کے سرکیولر روڈ کے نزدیک گانگو کراسنگ پر دہشت گردوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر نزدیکی میوہ باغات سے گولیاں چلائیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا۔ اگرچہ زخمی اے ایس آئی کو ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں داخل کیا گیا۔
تاہم اس نے زخموں کی تاب نہ لاکر شہادت قبول کی۔ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے علاوہ فوج کے اعلی افسران جائے واردات پر پہنچے۔ اس دوران سیکورٹی فورسیز نے مشترکہ طور پر جائے واردات کے علاوہ اردگردکے دیہات اور میوہ باغات میں محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پرحملہ آور دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت سی آر پی ایف 182 بٹالین کے ونود کمارکے طور پر ہوئی ہے۔ جوکہ اترپردیش ریاست سے تعلق رکھتا ہے۔ قصبہ پلوامہ میں مختلف داخلی راستوں پر جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ خصوصی ناکے روزانہ قائم کئے جاتے ہیں۔ انہی ناکوں میں گانگو کراسنگ کا ناکہ بھی ہوتا ہے۔ آج تک اس ناکے کو دہشت گردوں نے کئی بار نشانہ بنایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔