உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Terrorist arrested:دہشت گردوں کے تین مددگار گرینیڈ کے ساتھ گرفتار، پاکستانی پرچم بھی برآمد

    J&K News: دہشت گردوں کے مددگار گرفتار۔

    J&K News: دہشت گردوں کے مددگار گرفتار۔

    Terrorist arrested: پولیس نے بتایا کہ فون و سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر بومئی چوک پر ناکہ لگایا گیا تھا۔ اس دوران چیکنگ میں گوری پورہ سے بومئی کی جانب آرہے تین لوگوں کی سرگرمیاں مشتبہ نظر آئیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Sopore | Ladakh | Srinagar | New Delhi | Hyderabad
    • Share this:
      Terrorist arrested:شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کو لشکر کے تین اوور گراونڈ ورکر کو سیکورٹی فورس نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے تین ہینڈ گرینیڈ، 9 پوسٹر اور 12 پاکستانی پرچم برآمد کیے گئے۔ پوچھ تاچھ میں انہوں نے بتایا کہ وہ سیکورٹی فورس اور باہری مزدوروں پر حملے کی فراق میں تھے۔

      پولیس نے بتایا کہ فون و سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر بومئی چوک پر ناکہ لگایا گیا تھا۔ اس دوران چیکنگ میں گوری پورہ سے بومئی کی جانب آرہے تین لوگوں کی سرگرمیاں مشتبہ نظر آئیں۔ انہیں رُکنے کو کہا گیا تو وہ بھاگنے لگے، لیکن ان کا پیچھا کر کے انہیں پکڑ ہی لیا گیا۔

      پوچھ تاچھ کے دوران ان کی شناخت ہادی پورہ رفیع آباد کا رہائشی شریف اشرف ساکن، ثقلین مشتاق ساکن وارپورہ سوپور اور توفیق حسن شیخ ساکن فتح گڑھ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

      بس ڈرائیور نے نابالغ طالبہ کا اغوا کرکے ریپ کرنے کی کوشش کی
      اننت ناگ کے ویریناگ علاقے میں ایک 56 سالہ اسکول بس ڈرائیور نے پڑھائی کے بعد گھر لوٹنے والی نابالغ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے فوری طور پر طالبہ کو ڈرائیور کے قبضے سے چھڑا لیا۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم کوٹ کے جنگلاتی علاقے میں پہنچی جہاں اسکول بس ڈرائیور غلام رسول راتھر ساکن بٹاگنڈ ڈورو کو گرفتار کرلیا گیا۔

      وہ مغویہ طالبہ کے ساتھ ریپ کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے گھنے جنگل میں بس لے جا کر کھڑی کردی۔ اس کے بعد اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ اس پر طالبہ زور زور سے رونے لگی تو آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Jammu and Kashmir: غلام نبی آزاد کی حمایت میں 5 سابق اراکین اسمبلی کا کانگریس سے استعفیٰ

      یہ بھی پڑھیں:
      Earthquake in J&K: جموں و کشمیر میں آج زلزلے کے جھٹکے، گزشتہ 3 دنوں میں کل 7 بار جھٹکے

      انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ افراد خاندان کا الزام ہے کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے بچی سے چھیڑ چھاڑ کررہا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے بچوں کو چھوڑنے کے لئے بس میں کسی ملازم کی تعیناتی نہیں کی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: