உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گریز سیکٹر میں سات اے کے47 رائفل سمیت ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد، ایل او سی پر تلاشی مہم جاری

    گریز سیکٹر میں سات اے کے47 رائفل سمیت ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد، ایل او سی پر تلاشی مہم جاری (فائل تصویر)

    گریز سیکٹر میں سات اے کے47 رائفل سمیت ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد، ایل او سی پر تلاشی مہم جاری (فائل تصویر)

    پولیس ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کی جانب سے جنگ جیسی تیاری والے ان ہتھیاروں کو ممکنہ کنٹرول لائن پر گرادیا گیا تھا جسے سرحد کے اس طرف لوگوں نے اٹھاکر چھپا دیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع کے گریز سے سات اے کے 47 رائفل سمیت ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کرنے میں جمعہ کو سیکورٹی فورس کو کامیابی ملی ہے۔ برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں 7 اے کے 47 رائفل، 21 اے کے میگزین، 1190 گولیاں، 2 چین میں تیار کردہ پستول، 132 پستول کی گولیاں، 13 گرینیڈ کے علاوہ دیگر ہتھیار اور گولہ بارود شامل ہے۔

      پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 27 ستمبر کو خفیہ جانکاری کی بنیاد پر گریز سیکٹر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے نوشیرہ ناڑ کے ساتھ تلاشی مہم شروع کی گئی۔

      تین دنوں کے بعد ایل او سی کے بہت قریب جمعرات کو نالے کے کنارے ایک ٹھکانہ ملا۔ ٹھکانے کی کھدائی کرنے پر وہاں سے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ کنٹرول لائن کے پاس اس بڑے اور خطرناک ہتھیاروں کے ذخیرے سے وادی کشمیر میں تشدد کو فروغ دینے کی سازش کررہے دہشت گرد گروپوں کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

      پولیس ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کی جانب سے جنگ جیسی تیاری والے ان ہتھیاروں کو ممکنہ کنٹرول لائن پر گرادیا گیا تھا جسے سرحد کے اس طرف لوگوں نے اٹھاکر چھپا دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      امت شاہ کے دورے سے پہلے بارہمولہ میں چھپےبیٹھے تھے دہشت گرد، سکیورٹی فورسز نے 2کو کیا ڈھیر

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں وکشمیر: بارہمولہ انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کی تھی بڑی منصوبہ بندی

      بین الاقوامی سرحد پر ہیرانگر میں نظر آیا ڈرون، تلاشی مہم
      اودھم پور میں دو بم دھماکوں کے بعد ہند-پاک بین الاقوامی سرحد پر ہیرانگر سیکٹر میں ڈرون کی سرگرمی دکھائی دی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے جمعرات دیر رات ڈرون دکھائی دینے پر سیکورٹی فورس نے جمعہ کی صبح مناسب سطح پر تلاشی مہم چلائی، لیکن اس میں کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگ پایا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: