جموں۔کشمیر کے اونتی پورہ میں دہشت گردانہ ٹھکانے کا پردہ فاش، لشکر طیبہ کے 4دہشت گرد گرفتار
پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمین علاقے میں سرگرم لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
سری نگر۔ جموں و کشمیر پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اونتی پورہ میں ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا ہے اور کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ ایک مخصوص اطلاع پر پولیس نے فوج (42RR) اور CRPF 180 Bn کے ساتھ ہافو نگین پورہ کے جنگلات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ تلاشی کے دوران دہشت گردوں کے ذریعے استعمال ہونے والے ٹھکانوں کا پردہ فاش کردیا گیا اور پھر بعد میں اسے تباہ کر دیا گیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ اس ٹھکانے سے قابل اعتراض مواد، اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 10/2023 کے تحت ترال پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران اب تک دہشت گرد تنظیم لشکر سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان کی شناخت ریسی پورہ کے رہائشی عارف بشیر بھٹ ولد بشیر احمد بھٹ، محسن احمد لون ولد اسد اللہ لون، منظور احمد وانی ولد محی الدین وانی اور ارشاد احمد آہنگر ولد عبدالغفار آہنگر کے طور پر کی گئی ہے۔
مزید گرفتاریاں متوقع، تفتیش جاری پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمین علاقے میں سرگرم لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ اس سے قبل کشمیر زون کے اے ڈی جی پی جئے کمار نے بتایا تھا کہ سال 2022 میں کشمیر میں 93 آپریشن کیے گئے اور 172 دہشت گرد مارے گئے۔ ان میں لشکر، جیش، حزب، البدر اور مزاحمتی فورس کے دہشت گرد شامل تھے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔