ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اونتی پورہ میں دہشت گردوں کی 2 کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران دونوں کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اونتی پورہ میں دہشت گردوں کی 2 کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد
جموں و کشمیر : اونتی پورہ میں دہشت گردوں کی 2 کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کو گاری کھل اونتی پورہ کے جنگلات میں جیش محمد تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی ، جس کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اونتی پورہ نے علاقہ کے جنگلات کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع  کی ۔ پولیس نے بتایا تلاشی کاروائیوں کے دوران انہوں نے یہاں دو کمین گاہوں کا پتہ لگاکر انہیں تباہ کردیا ہے ۔


اونتی پورہ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران دونوں کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا اس دوران یہاں زیر زمین دو پلاسٹک ٹنکیاں پائی گئیں ، جس میں 416 دھماکہ خیز  مواد کے اسٹیکس کے علاوہ ، پچاس ڈیٹونیٹرس برآمد کئے گئے ہیں ، جن کو بعد میں بم  ڈسپوزل اسکوارڈ کی ٹیم نے ناکارہ بنایا ۔


پولیس کے ایک سینئر افسر نے جمعرات  کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی اس کاروائی سے دہشت گردوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ، جو  ایک بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں بتایا یہ بارودی مواد دہشت گرد کہیں بھی استمال کر سکتے تھے لیکن سیکورٹی فورسیز نے پہلے ہی اس حادثہ کو ٹال دیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آر  آئی آرنمبر 126/2020 متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولیس اونتی پورہ میں درج کرکے اس کی جانچ شروع کردی ہے ۔


خیال رہے کہ اسے قبل گزشتہ دنوں پولیس نے پانپور میں 3 افراد کو دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے خلاف باضابطہ طور کیس درج کر لیا ہے ۔ ادھر پولیس نے علاقہ میں  تین معاونین کو دو روز قبل چھ لاکھ روپے نقد سمیت گرفتار کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 17, 2020 11:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading