سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں دہشت گردانہ حادثہ اور دراندازی کے موضوع پر وزارت داخلہ نے راجیہ سبھا (Home Ministry in Rajya Sabha) میں جواب دیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں سب سے زیادہ دہشت گردانہ حادثات کشمیر میں پیش آئے ہیں۔ حکومت نے کہا کہ اکتوبر ماہ میں 37 حادثات ہوئیں۔ وزارت کے مطابق، اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ دہشت گردانہ حادثات اگست ماہ میں پیش آئے۔ وزارت کے مطابق، اگست 2021 میں 36 دہشت گردانہ حادثات ہوئیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ کل دہشت گردانہ حادثات میں سال 2018 سے مسلسل کمی آرہی ہے۔ سال 2018 میں کل دہشت گردانہ حادثات کی تعداد 417 تھی، جو سال 2019 میں 255، سال 2020 میں 244 اور اس سال اکتوبر تک 200 تک سمٹ چکا ہے۔
اتنا ہی نہیں سرحد پر دراندازی کے معاملے بھی کم ہوئے ہیں۔ سال 2018 میں 143، سال 2019 میں 141 اور سال 2020 میں 51 معاملے تھے۔ وہیں سال 2021 میں اب تک 51 دراندازی کے معاملے سامنے آچکے ہیں۔
راجیہ سبھا میں وزارت نے کہا کہ اس سال فوج اور نیم فوجی دستوں کے 32 جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ جموں وکشمیر پولیس کے 19 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ کشمیر میں دہشت گردانہ مخالف مہم میں اس سال اب تک 165 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔