ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

 کشمیر : پلوامہ میں دہشت گردوں نے عام شہری کا گولی مار کیا قتل ، علاقہ میں خوف و ہراس

اس واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسیز نے کنگن علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ اس واقعہ سے پورے کنگن علاقے میں کافی خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
 کشمیر : پلوامہ میں دہشت گردوں  نے عام شہری کا گولی مار کیا قتل ، علاقہ میں خوف و ہراس
 کشمیر : پلوامہ میں دہشت گردوں نے عام شہری کا گولی مار کیا قتل ، علاقہ میں خوف و ہراس

کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے ایک عام شہری کا گولی مار کر قتل کردیا ۔ ضلع پلوامہ کے کنگن گاوں میں چالیس سالہ آزاد احمد ڈار کو  دہشت گردوں نے اُس کے گھر کے باہر گولیاں مار کرشدید زخمی کردیا ۔ انہیں فوری طور پر پلوامہ ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا ۔ تاہم وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔ چالیس سالہ آزاد احمد ڈار پیشہ سے درزی کا کام کرتے تھے ۔


دہشت گردوں نے تقریبا پونے دس بجے ان کے گھر میں زبردستی گُھس گیے اور انہیں ندوق کی نوک پر باہر لایا اور پھر گولیاں ماردیں ، جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ زخمی حالت میں پلوامہ اسپتال میں آزاد احمد کو لایا گیا تھا ۔ لیکن گولیاں اُس کی سینے پر لگی تھی ، جس کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں چل بسے ۔


 


اس واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسیز  نے کنگن علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ اس واقعہ سے پورے کنگن علاقے میں کافی خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 15, 2020 10:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading