جموں وکشمیر کے اننت ناگ ضلع میں تصادم، ایک دہشت گرد ڈھیر
جموں وکشمیر کے اننت ناگ ضلع میں تصادم، ایک دہشت گرد ڈھیر۔ فوٹو: اے این آئی
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں ایک اور دہشت گرد کی ہلاکت کے ساتھ رواں برس اب تک مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 183 ہوگئی ہے۔ ان میں دو درجن غیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں۔
سری نگر۔ جنوبی ضلع اننت ناگ کے لارنو علاقے میں ہفتہ کی صبح شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ کے لارنو میں جاری مسلح تصادم میں ایک نامعلوم دہشت گرد مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لارنو میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتہ کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں اب تک ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔
Jammu and Kashmir: One unidentified terrorist neutralised in an encounter with security forces in Larnoo area of Anantnag today, one AK-47 recovered. Search is underway. (Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/uNGjU4OJS1
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں ایک اور دہشت گرد کی ہلاکت کے ساتھ رواں برس اب تک مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 183 ہوگئی ہے۔ ان میں دو درجن غیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں۔
اس سے پہلے جمعہ کو جموں وکشمیر کے اونتی پورہ کے کاونی علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردانہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرکے اسے برباد کردیا تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے یہاں بھاری مقدار میں قابل اعتراض اشیا برآمد کی تھیں۔ افسران نے بتایا تھا کہ 55 قومی رائفلس اور 185 سی آر پی ایف بٹالین کے ساتھ اونتی پورہ پولیس کی مشترکہ تلاشی مہم میں لشکر طیبہ کے ایک زیرزمین ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ تلاشی کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کو یہاں سے کھانے پینے کی چیزیں، دھماکہ خیز مواد، گولہ بارود اور اے کے -47 رائفل کی 2019 راونڈ گولیاں ملی تھیں۔
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔