உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: 24 گھنٹے میں دوسری بار دہشت گردوں کا قہر، کلگام میں بہار کے دو مزدوروں کا قتل

    جموں وکشمیر: 24 گھنٹے میں دوسری بار دہشت گردوں نے غیر کشمیری سفیروں کو بنایا نشانہ

    جموں وکشمیر: 24 گھنٹے میں دوسری بار دہشت گردوں نے غیر کشمیری سفیروں کو بنایا نشانہ

    Jammu Kashmir Latest News: جموں وکشمیر میں ہندوستانی فوج کے اینٹی ٹیرر آپریشنس سے بوکھلائے دہشت گرد ایک کے بعد ایک غیر کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ محض 24 گھنٹے کے اندر دہشت گردوں نے دوسری بار غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنایا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں ہندوستانی فوج کے اینٹی ٹیرر آپریشنس سے بوکھلائے دہشت گرد ایک کے بعد ایک غیر کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ محض 24 گھنٹے کے اندر دہشت گردوں نے دوسری بار غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنایا ہے۔ اتوار کو دہشت گردون نے جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں رہنے والے مزدوروں پر گولی باری کی۔ دہشت گردوں کی گولی باری میں دو مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ ایک کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ سبھی مزدور بہار کے رہنے والے تھے۔

      گولی باری کے حادثہ کے بعد زخمی مزدور کے نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سی آئی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلگام کے وانپوہ میں دہشت گردوں کے ذریعہ تین غیر کشمیری مزدوروں پر گولیاں چلائی گئیں، جن کی شناخت راجا ریشی دیو (ہلاک)، جوگیندر ریشی دیو (ہلاک) اور چنچن ریشی دیو (زخمی) کے طور پر ہوئی۔ سبھی بہار کے رہنے والے ہیں۔

      وہیں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی تلاش میں پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے، کلگام کے وانپوہ علاقے میں غیر مقامی مزدوروں پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس دہشت گردانہ حادثہ میں دو غیر مقامی مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

      ایک دن پہلے ہی ہوا تھا دو مزدوروں کا قتل

      اس سے ایک دن پہلے ہی دہشت گردوں نے پلوامہ اور سری نگر میں دو لوگوں کا گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ سری نگر میں بہار کے رہنے والے اروند کمار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وہیں پلوامہ میں یوپی کے باشندہ صغیر احمد کو بھی مار ڈالا گیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد کشمیر کے سینئر پولیس افسر وجے کمار نے بتایا تھا، ’سری نگر کے عید گاہ علاقے میں دہشت گردوں نے ایک غیر مقامی تاجر اروند کمار کا قتل کردیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ بہار کے باشندہ اروند کمار کو دہشت گردوں نے عید گاہ میں ایک پارک کے باہر گولیاں ماریں۔ انہوں نے بتایا کہ اروند کمار ساہوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: