உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی، تصادم میں 2 دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی، تصادم میں 2 دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی، تصادم میں 2 دہشت گرد ہلاک

    اس تصادم پر جانکاری دیتے ہوئے اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ مارے گئے 2 دہشت گرد جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس تصادم کے دوران ایک مقامی شہری زخمی ہوگیا، جسے سری نگر کے اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم بتائی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu and Kashmri) کے سوپور میں ایک تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، شام تقریباً ساڑھے سات بجے سوپور کے بومئی میں سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان آپریشن شروع ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق، رات 10 بجے تک انہوں نے دو دہشت گردون کو ہلاک کر دیا۔ علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردودں کے درمیان تصادم جاری ہے۔

      اس تصادم پر جانکاری دیتے ہوئے اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ مارے گئے 2 دہشت گرد جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس تصادم کے دوران ایک مقامی شہری زخمی ہوگیا، جسے سری نگر کے اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم بتائی ہے۔

      منگل کو سیکورٹی اہلکاروں نے شوپیاں میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ مارے گئے تین دہشت گردوں کی پہچان لشکر طیبہ کے دانش خورشید بھٹ، تنویر وانی اور توصیف بھٹ کے طور پر ہوئی تھی۔ وہ دہشت گردی کے کئی معاملوں میں شامل تھے۔ مارا گیا دہشت گرد دانش بھٹ، دہشت گردوں کے بھرتی عمل میں شامل تھا۔

      کشمیر زون کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وجے کمار نے کہا کہ گزشتہ 2.5 سال میں صرف شوپیاں میں 150 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے اور اب کافی کم دہشت گرد بچے ہیں۔ ایک ماہ کے بعد جب سیبوں کے پیڑ کے پتے جھڑیں گے، تب وزیبلیٹی بڑھ جائے گی، جس سے انکاونٹر میں آسانی ہوگی۔

      جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے جڑ سے خاتمے کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے۔ وادی میں امن کے لئے خطرہ بنے ان دہشت گردوں کے خاتمے سے متعلق حال ہی میں راجدھانی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکز کے زیر انتظام ریاست کے لیفٹیننٹ گورنر سمیت سبھی بڑے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ لی تھی۔ اس میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے سبھی افسران سے دہشت گردوں کے خاتمے پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا حکم دیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: