جموں وکشمیر کے پانپور میں دہشت گردانہ حملہ، 2 سی آر پی ایف جوان شہید، 3 زخمی
جموں وکشمیر کے پانپور میں دہشت گردانہ حملہ، 2 سی آر پی ایف جوان شہید، 3 زخمی
جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پانپور میں پیر کو دہشت گردوں کے ایک حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار شہید جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے۔
سری نگر۔ جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پانپور میں پیر کو دہشت گردوں کے ایک حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار شہید جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پیر کو دوپہر کے وقت پانپور میں کنڈی زال پل کے نزدیک تعینات سکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو اہلکاروں کو مردہ قرار دیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
#UPDATE Of the five CRPF jawans, who were injured after terrorists fired upon the Force's road opening party (ROP), two jawans lost their lives. More details awaited. #JammuAndKashmirhttps://t.co/zIZ5pHKXw2
اطلاعات کے مطابق، جنوبی کشمیر کے پانپور میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر سی آر پی ایف کے جوانوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ خبر ہے کہ پانپور کے کنڈی زال پل پر سی آر پی ایف کی 110 بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس کے جوان روڈ اوپننگ ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ اسی دوران وہاں کچھ دہشت گرد پہنچے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
اس دہشت گردانہ حملے میں دو جوان شہید ہو گئے جب کہ دیگر تین زخمی ہو گئے۔ خبر ہے کہ دہشت گردانہ واردات کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد علاقے میں ہی کہیں چھپے ہوئے ہیں۔ دہشت گردانہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچے سلامتی دستوں نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔