ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں سی آرپی ایف پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ، ایک جوان شہید

جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے سری نگر میں سی آر پی ایف (CRPF) کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ یہ معاملہ لاوا پورہ علاقے میں ہوا ہے۔ سی آرپی ایف پارٹی پر حملے میں تین جوان زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر میں سی آرپی ایف پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ، ایک جوان شہید
جموں وکشمیر میں سی آرپی ایف پٹرولکنگ پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ، ایک جوان شہید

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے سری نگر میں سی آر پی ایف (CRPF) کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ یہ معاملہ لاوا پورہ علاقے میں ہوا ہے۔ سی آرپی ایف پارٹی پر حملے میں تین جوان زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔ سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے حملے کے بعد دہشت گردوں کی تلاش میں علاقے میں گھیرا بندی کرکے مہم چلائی جا رہی ہے۔


سی آرپی ایف پر ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی اطلاع دیتے ہوئے آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ اس حملے میں سی آر پی ایف کے ایک جوان شہید ہوگئے اور تین جوان زخمی ہوئے ہیں۔ آئی جی نے پہلے دو جوانوں کے شہید ہونے کی بات کہی تھی۔ حالانکہ، انہوں نے بعد میں کہا کہ اس حملے میں صرف ایک جوان شہید ہوا ہے۔ سبھی زخمیوں کو فوراً نزدیکی اسپتال لے جایا گیا۔ فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔


دہشت گردوں کے خاتمہ میں مصروف ہوئی ہندوستانی فوج


قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج وادی میں مسلسل دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے کام کر رہی ہے، جو دہشت گرد خود سپردگی کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے فوج کی جانب سے ایک خاص مشن چلایا گیا ہے۔ ایسے میں دہشت گرد بوکھلائے ہوئے ہیں۔ بوکھلاہٹ میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر فوج پر چھپاکر وار کیا۔ سری نگر میں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف دستے پر حملہ کیا، جس میں دو جوان شہید ہوگئے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 25, 2021 05:25 PM IST