ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں کا فورسیز کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر حملہ 

قصبہ میں دھماکے اور گولیاں کُچھ دیر تک چلنے سے ژاٹہ پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کافی سنسنی پھیل گئی۔ تاہم اس دہشت گردانہ حملے میں کوئی جانی نُقصان نہیں ہوا ہے ۔

  • Share this:
کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں کا فورسیز کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر حملہ 
کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں کا فورسیز کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر حملہ 

 پلوامہ۔  کشمیر کے پلوامہ قصبے میں آج دہشت گردوں نے اپنی موجودگی ظاہرکی ۔ دہشت گردوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر ژاٹہ پورہ علاقے میں واقع  فائر سروس اسٹیشن کے نزدیک پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ ناکہ کو اُس وقت نشانہ بنایا جب حسب معمول ناکے کی ڈیوٹی پر فورسس اہلکار تعینات تھے۔ دہشت گردوں نے پارٹی پر پہلے گرینیڈ داغا اور پھر فائرنگ کی ۔ گرینیڈ فائر سروس کے احاطے کی پارک میں زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، اس کے بعد ناکے پر تعینات اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔


قصبہ میں دھماکے اور گولیاں کُچھ دیر تک چلنے سے ژاٹہ پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کافی سنسنی پھیل گئی۔ تاہم اس دہشت گردانہ حملے میں کوئی جانی نُقصان نہیں ہوا ہے ۔ حملے کے فورا بعد پولیس اور سی آر پی ایف کے علاوہ فوج کے اعلی افسران جائے واردات پر پہنچے۔ فوج اور پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف  نے حملے کے بعد مشترکہ طور پر پورے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔


سیکورٹی فورسیز نے قصبہ پلوامہ پرانے بس اسٹینڈ میں بھی تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔ کافی دیر تک علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی جاری رہی۔ تاہم حملہ آور  دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر واقع فورسیز کے مشترکہ ناکوں میں سیکورٹی کو بھی سخت کردیا گیا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 23, 2020 06:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading