ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پلوامہ میں دہشت گردوں نے سابق دہشت گرد پرکیا حملہ

مبینہ دہشت گردوں نے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں آج شام کو سابق دہشت گرد تنویر احمد صوفی پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ آج شام کو کاکہ پورہ پلوامہ کے رہنے والے تنویر احمد صوفی پر قریب سے اُس وقت دہشت گردوں نے گولی ماری، جب وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر آرہا تھا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پلوامہ میں دہشت گردوں نے سابق دہشت گرد پرکیا حملہ
جموں وکشمیر: پلوامہ میں دہشت گردوں نے سابق دہشت گرد پر کیا حملہ

پلوامہ: مبینہ دہشت گردوں نے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں آج شام کو سابق دہشت گرد تنویر احمد صوفی پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ آج شام کو کاکہ پورہ پلوامہ کے رہنے والے تنویر احمد صوفی پر قریب سے اُس وقت دہشت گردوں نے گولی ماری، جب وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر آرہا تھا۔ تنویر احمد صوفی کو زخمی حالت میں پہلے کاکہ پورہ پبلک ہیلتھ سنٹر لیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق تنویر کے ABDOMEN میں گولی لگی ہے  اور اُسے فرسٹ ایڈ دے کر شدید زخمی حالت میں سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر مزید علاج معالجہ کے لیے منتقل کیا گیا۔


اس واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسیز اور پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور حملہ آور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم اندھیرے کا فائدہ اُٹھاکر دہشت گرد  جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ تنویر احمد صوفی نے 2016 میں دہشت گردانہ صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم کُچھ ہی ماہ سرگرم رہنے کے بعد سیکورٹی فورسیز نے اُسے گرفتار کیا، جس کے بعد کُچھ عرصہ گُزرجانے کے بعد اُسے رہا کیا گیا اور وہ اصل دھارے میں شامل ہوا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 15, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading