உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: پلوامہ میں دہشت گردوں نے کیا ریلوے پروٹکشن فورس کے اہلکاروں پر حملہ 

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں دہشت گردوں نے کیا ریلوے پروٹکشن فورس کے اہلکاروں پر حملہ 

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں دہشت گردوں نے کیا ریلوے پروٹکشن فورس کے اہلکاروں پر حملہ 

    دہشت گردوں کے حملے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ایس آیی شدید زخمی فورسس نے پورے علاقے کا کیا محاصرہ 

    • Share this:
    پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن کے باہر دہشت گردوں نے ریلوے پروٹکشن فورس کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ دہشت گردانہ حملے میں ایک ریلوے اہلکار موقعہ پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں سری نگر بانیہال ریلوے اسٹیشن کاکہ پورہ کی حفاظت پر معمور ریلوے پروٹکشن فورس کے دو اہلکاروں پر نامعلوم دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا، جب دونوں اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد بنا وردی کے ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک دکان سے کچھ خریداری کررہے تھے۔

    اس دوران ہتھیار بند دہشت گردوں نے نہتھے دونوں آر پی ایف اہلکاروں پرگولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں دونوں گولیوں کی زد میں آگئے۔ حملے میں ہیڈ کانسٹیبل سریندر موقع پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ سب انسپکٹر دیو راج شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ جس سے علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسیز نے پورے علاقے کا محاصرے کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پولیس اور سی آر پی ایف کے اعلاوہ فوج کے اعلی افسران جائے واردات پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران حملہ آور دہشت گردوں کی تلاش کے سلسلے میں کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن کے نذدیک دیہات جن میں اوکھو اور ملحقہ دیہات موجود ہے، کا سیکورٹی فورسیز نے محاصرہ کرکے تلاشی کاروایی شروع کردی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: