اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jammu and Kashmir: پلوامہ میں دہشت گردوں نے کیا غیر مقامی مزدور منیرالاسلام پر حملہ

    جموں کشمیر: پلوامہ میں دہشت گردوں نے کیا غیر مقامی مزدور منیرالاسلام پر حملہ

    جموں کشمیر: پلوامہ میں دہشت گردوں نے کیا غیر مقامی مزدور منیرالاسلام پر حملہ

    جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردوں کا غیر مقامی مزدور پر حملہ کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ حملے میں مغربی بنگال کا مزدور گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔ غیر مقامی مزدور کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے منیر الاسلام کے طور پرہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pulwama, India
    • Share this:
    پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردوں کا غیر مقامی مزدور پر حملہ کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ حملے میں مغربی بنگال کا مزدور گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع پلوامہ کے نیوہ اوگرگنڈ (Newa Ugurgund) میں دہشت گردوں نے غیر مقامی مزدور پرگولیاں چلا کر اسے زخمی کردیا۔

    دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوئے غیر مقامی مزدور کی شناخت 

    دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوئے غیر مقامی مزدور کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے منیر الاسلام کے طور پرہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے مزدور پر اس وقت گولیاں چلائیں، جب وہ گاوں کے نزدیک ہی کھیت میں مزدوری کے غرض سے جا رہا تھا۔ مقامی لوگوں نے زخمی مزدور کو پلوامہ اسپتال میں داخل کرایا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو فرسٹ ایڈ دے کر مزید علاج و معالجہ کے لئے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Jammu and Kashmir کی سیاست میں غلام نبی آزاد کتنے کارگر ثابت ہوں گے؟

    یہ بھی پڑھیں۔

    Ghulam Nabi Azad نے آخر کیوں 50 سال بعد کانگریس اور راہل گاندھی سے حاصل کی آزادی

    منیرالاسلام کے جسم پر لگی دو گولیاں

    تفصیلات کے مطابق، مغربی بنگال کے مزدور منیرالاسلام کے جسم پر دو گولیاں لگی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد فوج اور سی آر پی ایف کے علاوہ پولیس نے مشترکہ طور پر پورے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔  دوسری جانب جموں وکشمیر پولیس نے کیس درچ کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

    پولیس کی جانب سے مقامی لوگوں سے بھی اس حوالے سے پوچھ تاجھ کی جارہی ہے جبکہ علاقے میں موجود باقی غیر مقامی مزدوروں کو محفوظ مقامات پر لیا گیا۔ واضح رہے کچھ ماہ قبل اسے علاقے میں بستر بنانے والے غیر مقامی مزدورں کے عارضی کارخانے پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک مزدور ہلاک ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ان دنوں ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ اکثروبیشتر سامنے آتے رہے ہیں، جس سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: