J&K News: دہشت گردوں نے کی تمام حدیں پار، کمسن بچی پر چلائی گولی، جلد دیا جائے گا جواب: آئی جی پی کشمیر
J&K News: دہشت گردوں نے کی تمام حدیں پار، کمسن بچی پر چلائی گولی، جلد دیا جائے گا جواب: آئی جی پی کشمیر
Jammu and Kashmir : آئی جی پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا ہے کہ ملی ٹینٹوں نے 9 سال کی بچی پر گولی چلا کر تمام حدیں پار کردی ہیں اور کشمیر کی سوسائٹی کو ان کی اس دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔
سرینگر: آئی جی پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا ہے کہ ملی ٹینٹوں نے 9 سال کی بچی پر گولی چلا کر تمام حدیں پار کردی ہیں اور کشمیر کی سوسائٹی کو ان کی اس دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔ ضلع پولیس لائن سرینگر میں آج پولیس ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ قادری کی شہادت کے بعد انھیں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے موقع پر آئی جی پولیس نے کہا کہ سیف اللہ قادری کے قتل میں ملوث ملی ٹینٹوں کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ شہید پولیس اہلکار کی نو سال کی بچی پر بھی گولی چلائی گئی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچی کی حالت مستحکم ہے ۔
ضلع پولیس لائن سرینگر میں شہید پولیس اہلکار کو سلامی دی گئی اور پورے پولیس اعزاز کے ساتھ الوداع کیا گیا ۔ اس موقعہ پر پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر بھی موجود رہے۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ملی ٹینٹ چھٹی پر گھر گئے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز سے منسلک افراد کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے رہے، لیکن اس کا معقول جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سرینگر کے صورہ آنچار علاقے میں ملی ٹینٹوں نے سیف اللہ قادری کو ان کے گھر پر نشانہ بنایا اور وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ بیٹھے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حملہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس حملہ میں ملوث افراد کو سزا دلانے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کی خدمات کے لئے انہیں سلام پیش کیا۔
ادھر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ، اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔