نگروٹہ انکاونٹر پر آرمی چیف نے کہا- سرحد پار کرنے والے بچیں گے نہیں
آرمی چیف ایم ایم نرونے (MM Naravane) نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا- ’یہ سیکورٹی اہلکاروں کا ایک بے حد کامیاب آپریشن تھا۔ یہ دکھاتا ہے کہ زمین پر کام کر رہے سبھی سیکورٹی اہلکاروں میں کتنی شاندار ہم آہنگی ہے۔ ہر مخالف اور دہشت گردوں کے لئے پیغام واضح ہے۔ سرحد کے اندر دراندازی کرنے کی حماقت کوئی بھی نہ کرے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 19, 2020 10:01 PM IST

نگروٹہ انکاونٹر پر آرمی چیف نے کہا- سرحد پار کرنے والے بچیں گے نہیں
نئی دہلی: جموں وکشمیر کے نگروٹہ (Nagrota Encounter) میں سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ چار دہشت گردوں کے کامیاب انکاونٹر پر فوج کے سربراہ ایم ایم نرونے (MM Naravane) نے کہا ہے کہ سرحد پار کرنے والے دہشت گرد بچیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے دہشت گردوں کو واضح پیغام ہے، جو بھی ہماری سرحدوں کے اندر دراندازی کرنے کی کوشش کرے گا وہ بچ واپس نہیں جا پائے گا۔ آرمی چیف نے نگروٹہ آپریشن کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعریف کی ہے۔ آرمی چیف نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ یہ سیکورٹی اہلکاروں کا ایک بے حد کامیاب آپریشن تھا۔ یہ دکھاتا ہے کہ زمین پر کام کر رہے سیکورٹی اہلکاروں میں کتنی شاندار ہم آہنگی ہے۔ یہ مخالف اور دہشت گردوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ سرحد کے اندر دراندازی کرنے کی حماقت کوئی بھی نہ کرے۔
دراصل جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کو نگروٹہ میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ نگروٹہ مڈبھیڑ میں مارے گئے چاروں دہشت گرد جیش محمد دہشت گرد تنظیم سے جڑا ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق چاروں دہشت گرد ہندوستان - پاکستان سرحد سے گزشتہ شب دراندازی کرکے سانبہ پہنچے تھے۔ یہاں پہلے سے انتظار کر رہا ان کا ایک کوریئر جو ٹرک لے کر آیا تھا، وہ ان کو لے کشمیر جانے کی فراق میں تھا۔
جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی مکل سنگھ نے نیوز 18 کو بتایا ہے کہ ہمیں دہشت گردوں کا اِن پُٹ ملا تھا اور پھر اس کے بعد ہم نے گزشتہ دو دنوں کے ساتھ سی آر پی ایف کے ساتھ ہر ناکے پر چوکسی بڑھا دی تھی۔ آج صبح پانچ بجے ٹرک کو روکا گیا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا اور پھر ٹرک سے گولیاں چلنے لگیں۔
ہندوستان نے پاک مقبوضہ کشمیر میں ایئر اسٹرائیک کی