اننت ناگ میں دہشت گردوں نے دو غیر مقامی مزدوروں پر کی فائرنگ، علاقہ میں دہشت کا ماحول
علامتی تصویر
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ زخمی افراد کی شناخت چھوٹو پرساد ساکنہ گورکھپور اتر پردیش اور گوبند ساکنہ خوشی نگر اترپردیش کے طور پر ہوئ ہے۔ دونوں زخمی افراد کو اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے
دہشت گردوں نے سنیچر کے روز جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹر پر کہا کہ اننت ناگ کے رکھ مومن علاقے میں دہشت گردوں نے دو باہری مزدوروں پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ زخمی افراد کی شناخت چھوٹو پرساد ساکنہ گورکھپور اتر پردیش اور گوبند ساکنہ خوشی نگر اترپردیش کے طور پر ہوئ ہے۔ دونوں زخمی افراد کو اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے شدید طور پر زخمی دونوں افراد کا علاج شروع کر دیا ہے۔ ادھر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کر کے مفرور گے حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں پر ملی ٹینٹوں کے حملے جاری ہیں۔ اس سے پہلے جنوبی کشمیر کے وانہامہ دیالگام اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں نے دو غیر مقامی باشندوں پر حملہ کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملی ٹینٹوں نے دونوں اشخاص پر نزدیک سے گولیاں چلایئں، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا تھا، جہاں پر ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیا۔ زخمی اشخاص کی شناخت نیپال کے تیج بہادر اور بہار کے بھیکو رام کے طور پر ہوئی ہے۔
اس حملے کے فوری بعد جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور مفرور حملہ آور ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی تھی۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کا سراغ لگانے کیلئے ایک وسیع آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ ادھر جموں و کشمیر پولیس کے اے ڈی جی وجے کمار نے اس حملے کو ایک بزدلانہ حرکت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملوں میں ملوث قصورواروں کو قطعی طور پر بخشا نہیں جائے گا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔