جموں وکشمیر: بانڈی پورہ میں Security Forces پر دہشت گردوں نے پھینکا گرینیڈ، ایک ایس پی او شہید، 4 جوان زخمی
باندی پورہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے پھینکا گرینیڈ، 5 جوان شہید
جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ (Grenade Attack in Bandipora) کی خبر سامنے آرہی ہے۔ ریاست کے بانڈی پورہ (terrorist attack in Bandipora) میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔
نئی دہلی: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ (Grenade Attack in Bandipora) کی خبر سامنے آرہی ہے۔ ریاست کے بانڈی پورہ (terrorist attack in Bandipora) میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک ایس پی او کے شہید ہونے اور چار جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ حملے میں زخمی جوانوں کے پاس اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی اس کائرانہ حرکت میں ایک ایس پی او کے شہید ہونے کی خبر سامنے آئی۔
دہشت گردانہ حملے کی جانکاری ملتے ہی پورے علاقے کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا اور دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق، دہشت گردوں نے نشاط پارک کے پاس سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق، زخمیوں میں دو سرحدی سیکورٹی کے جوان اور تین پولیس اہلکار ہیں۔
J&K | Terrorists attack a joint party of security forces in Bandipora, 5 persons injured; Details awaited: Jammu & Kashmir Police
آپ کو بتادیں کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جموں وکشمیر پولیس اور فوج دونوں مل کر وادی سے دہشت گردوں کے خاتمے میں مصروف ہیں۔ کئی کچھ ماہ میں کئی دہشت گردوں کو فوج اور پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کی سختی کے بعد اب جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششیں بھی ناکام ہونے لگی ہیں، جس کے سبب دہشت گردوں میں بوکھلاہٹ بڑھنے لگی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔