ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: اننت ناگ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی دستوں پر کیا گرینیڈ حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب دہشت گردوں نے مین چوک میں ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: اننت ناگ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی دستوں پر کیا گرینیڈ حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی
جموں وکشمیر: اننت ناگ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی دستوں پر کیا گرینیڈ حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی

جموں کشمیر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب دہشت گردوں نے مین چوک میں ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔


ذرائع کے مطابق یہ حملہ اس وقت انجام دیا گیا، جب جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی ڈیوٹی پر تعینات تھی۔ اسی دوران اندھیرے میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی اس پارٹی پر گرینیڈ داغا۔ جبکہ عینی شاہدین کے مطابق گرینیڈ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور جس کے بعد گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس کے بعد پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے۔


دہشت گردوں نے مین چوک میں ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے۔
دہشت گردوں نے مین چوک میں ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے۔


دوسری جانب پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جبکہ واقعہ کے فوراً بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اضافی دستے جائے واردات پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ سیکورٹی دستوں نے مفرور حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں کے اندر ضلع اننت ناگ میں یہ سیکورٹی فورسز پر اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔ اسے قبل بجبہاڑہ میں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا، جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 20, 2020 08:35 PM IST