جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانہ کا پردہ فاش، دھماکہ خیر مواد کی بڑی کھیپ برآمد، سازش ناکام

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانہ کا پردہ فاش، دھماکہ خیر مواد کی بڑی کھیپ برآمد، سازش ناکام ۔ (PTI)

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانہ کا پردہ فاش، دھماکہ خیر مواد کی بڑی کھیپ برآمد، سازش ناکام ۔ (PTI)

Jammu Terror Base Camp: جموں و کشمیر کے رامبن ضلع کے ایک دور افتادہ جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک بیس کیمپ کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور وہاں سے دو آئی ای ڈی اور ایک گرینیڈ لانچر سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
    سری نگر: جموں و کشمیر کے رامبن ضلع کے ایک دور افتادہ جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک بیس کیمپ کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور وہاں سے دو آئی ای ڈی اور ایک گرینیڈ لانچر سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی بھاشا کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تحصیل کھاری کے برجلہ میں ایک دور دراز پہاڑی اور جنگلاتی علاقے میں واقع اس جگہ کے بارے میں مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ضبط کئے گئے ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر سامان میں انڈر بیرل گرینیڈ لانچر ، دو رائفل گرینیڈ ، اینٹیا کے ساتھ ایک وائرلیس سیٹ ، دو آئی ای ڈی، ایک ڈیٹونیٹر ، اے کے 47 رائفل کے 17 کارتوس ، نو ایم ایم کی پستول کے ساتھ سات کارتوس، کسی مائع مادہ کی ایک بوتل، ایک خاکی جیکیٹ اور ایک جوڑی چمڑے کے کالے جوتے ہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں دہشت گردوں کا بڑا سہارا بن رہے تھے یہ 14 میسینجر ایپ، حکومت نے کیا بلاک


    یہ بھی پڑھئے: پونچھ میں کنٹرول لائن پر پکڑے گئے دو پاکستانی شہری، فوج نے کیا پاک رینجرس کے حوالے



    انہوں نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: