راجوری میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں 2شہریوں کی موت، مشتعل بھیڑ نے کی آگ زنی
فوج نے فائرنگ اور شہریوں کی ہلاکتوں کے لیے "نامعلوم دہشت گردوں" کو ذمہ دار ٹھہرایا، جبکہ حکام نے پہلے کہا تھا کہ ایک فوجی سنٹری نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔
فوج نے فائرنگ اور شہریوں کی ہلاکتوں کے لیے "نامعلوم دہشت گردوں" کو ذمہ دار ٹھہرایا، جبکہ حکام نے پہلے کہا تھا کہ ایک فوجی سنٹری نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔
سری نگر: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں جمعہ کی صبح فوجی کیمپ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں دو شہری ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ فوج نے فائرنگ اور شہریوں کی ہلاکتوں کے لیے "نامعلوم دہشت گردوں" کو ذمہ دار ٹھہرایا، جبکہ حکام نے پہلے کہا تھا کہ ایک فوجی سنٹری نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور الفا گیٹ کے باہر ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج میں فوجی کیمپ پر پتھراؤ کیا۔
مشتعل مقامی لوگوں نے جموں پونچھ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مشتعل مقامی لوگوں کو منانے کے لیے اعلیٰ سول اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 6.15 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مقامی لوگوں کا ایک گروپ کام کے لیے فوجی کیمپ کے الفا گیٹ کے قریب جا رہا تھا۔ حکام نے مرنے والوں کی شناخت کمل کمار اور سریندر کمار کے طور پر کی ہے۔ دونوں راجوری کے فاریانہ وارڈ نمبر 15 کے رہائشی تھے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والا انیل کمار اتراکھنڈ کا رہنے والا ہے جو فوج کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔
فوج کی 'وائٹ نائٹ کور' نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا، 'راجوری میں صبح ملٹری اسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس، سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ شہر میں حالات کشیدہ لیکن قابو میں ہیں۔ ایس ایس پی راجوری محمد اسلم چودھری نے بتایا کہ مارے گئے دونوں افراد فوج میں پورٹر کا کام کرتے تھے۔ مشتعل مقامی لوگوں نے مرنے والوں کے لواحقین 10 لاکھ روپے معاوضہ، ان کے لواحقین کو نوکری اور بچوں کو مفت تعلیم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔