جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں پیر کی شام دہشت گردوں نے ریڈی میڈ دکان چلانے والے ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بیجبیہاڑہ کے مرحمہ کے جعفرپورہ گاوں میں گھر کے باہر عقیب احمد ڈار کو قریب سے گولی ماری۔ عقیب کو خون میں لت پت دیکھنے کے بعد دہشت گرد بھاگ نکلے۔ عقیب کے افراد خاندان نے اسے بیجبیہاڑہ اسپتال پہنچایا، جہاں سے اسے ضلع اسپتال اننت ناگ ریفر کردیا گیا۔ یہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اس سے قبل جمعرات کو پونچھ میں دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی مارے گئے تھے۔
اس واقعہ میں ایک جوان شدید زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شہید راشٹریہ رائفلز کی ایک یونٹ کا حصہ تھا جو انسداد دہشت گردی آپریشن کے لیے تیار تھا۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو واقعہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ پورے علاقے میں چیکنگ کی جا رہی ہے۔ فوج کے مطابق دہشت گردوں نے اچانک اس گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں فوجی جا رہے تھے۔
گرینیڈ میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگنے سے جوان اس کی چپیٹ میں آگئے۔ جس وقت یہ حملہ ہوا اس دوران علاقے میں بارش کی وجہ سے بہت کم دوری تک ہی نظر اارہا تھا۔ دہشت گردوں نے اسی کا فائدہ اٹھایا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے مہم جاری ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔