اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پونچھ میں دراندازی-کلیمور مائن سے بیٹ جیسا حملہ کرنے آئے تھے مارے گئے دہشت گرد، پاکستان کی سازش ناکام

    پونچھ میں دراندازی-کلیمور مائن سے بیٹ جیسا حملہ کرنے آئے تھے مارے گئے دہشت گرد، پاکستان کی سازش ناکام (علامتی تصویر)

    پونچھ میں دراندازی-کلیمور مائن سے بیٹ جیسا حملہ کرنے آئے تھے مارے گئے دہشت گرد، پاکستان کی سازش ناکام (علامتی تصویر)

    پاکستان کے داخلی حالات میں اُتھل پتھل چل رہی ہے۔ اس سے دھیان بھٹکانے کے لیے اب کنٹرول لائن کے راجوری اور پونچھ علاقے میں پاکستان کی جانب سے ماحول بگاڑنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      ایل او سی پر تین دہشت گردوں کو ڈھیر کر کے فوج نے پاکستانی بیٹ حملے کی طرز پر بڑی واردات اور ٹارگیٹ کلنگ کی سازش کو ناکام کیا ہے۔ دہشت گرد کی نعش کے پاس کلیمور مائن ملی ہے، جس کا پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بیٹ حملے میں استعمال کرتی ہے۔ اس مائن سے علاقوں میں کئی مرتبہ دھماکے کیے جاچکے ہیں۔ وہیں پستول کی برآمدگی کو راجوری اور پونچھ میں ٹارگیٹ کلنگ کی سازش سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ اس دوہری سازش سے ایک طرف ایل او سی کو دہلایا جانا تھا، تو دوسری طرف ٹارگیٹ کلنگ سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی جاسکتی تھی۔

      خفیہ ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں پسٹل کا استعمال ٹارگیٹ لنگ کے لیے کیا جارہا ہے۔ اسی طرز پر پونچھ اور راجوری علاقے میں ہی ایسی واردات کو دوہرانے کی سازش کے صاف اشارے ہیں۔ ایل او سی پر تلاشی مہم کے دوران فوج کو کلیمور مائن بھی ملی ہے۔ پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم اس مائن کا استعمال حملے میں کرتی ہے۔ کلیمور مائن کو ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے دھماکے سے چھرے نکلتے ہیں تو سو میٹر دائرے تک 60 ڈگری کون میں مارک ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال گھات لگا کر حملہ کرنے میں کیا جاتا ہے۔

      برفباری سے پہلے دراندازی کی اور تیز ہوں گی کوششیں
      فوج اور خفیہ ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں برفباری ہونے پر دراندازی کرنا مشکل ہوجائے گا۔ اسے دیکھتے ہوئے پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششیں تیز ہونے کے آثار ہیں۔ دراندازی کے لحاظ سے موجودہ سیزن سب سے حساس ہے۔ ان سازشوں کو ناکام کرنے کے لیے پورا عملہ پوری طرح سے مستعد ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      لشکر رچ رہا ہے سیاستدانوں پر حملے کی سازش، سیکورٹی ایجنسیوں کو ملے ان پٹ

      یہ بھی پڑھیں:
      شہنوازحُسین نےمحبوبہ مفتی کےبیانوں پر بولا حملہ، کہا۔ اپنےگریباں میں جھانک کر دیکھنا چاہئے

      داخلی بحران سے دھیان ہٹانے کے لیے ایل او سی پر بدانتظامی پیدا کررہا ہے پاک
      پاکستان کے داخلی حالات میں اُتھل پتھل چل رہی ہے۔ اس سے دھیان بھٹکانے کے لیے اب کنٹرول لائن کے راجوری اور پونچھ علاقے میں پاکستان کی جانب سے ماحول بگاڑنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ پونچھ سیکٹر میں دہشت گردوں کی دراندازی بڑی سازش کو ناکام کیے جانے کا حوالہ دے کر جمعہ کو فوج کے پونچھ بریگیڈ کمانڈر راجیش بشٹ ے کہا کہ سرحد پار سے سازشیں تیز ہوگئی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: